?️
ملتان (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بیٹا تیاری کر لو میں لاڑکانہ آ رہا ہوں، تمھارے سوالوں کا جواب دوں گا۔ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا استحقاق ہے لیکن ہم بھی اپوزیشن کا بھرپور سیاسی مقابلہ کریں گے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا استحقاق ہے لیکن ہم بھی اپوزیشن کا بھرپور سیاسی مقابلہ کریں گے، پیپلز پارٹی انتخاب نہیں عدم اعتماد چاہتی ہے جبکہ ن لیگ نے اپنے منشور ’ووٹ کو عزت دو‘ کی نفی کر دی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کا ووٹ دینے کا وعدہ نہیں کیا بلکہ انکار کر دیا ہے، جن کا پیٹ کاٹنا تھا ان کے دروازے پر کیوں جارہے ہیں۔
دورہ ملتان کے موقع پر بلاول بھٹو کی جانب سے کی جانے والی تنقید سے متعلق سوال پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا بلاول ملتان آیا تھا، بلاول بیٹا تیاری کرلوں میں لاڑکانہ آرہا ہوں، تمہارے سوالوں کا جواب دوں گا۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم سندھ کے حقوق کا تحفظ کرنے نکلے ہیں، 26 تاریخ کے لانگ مارچ کی میں خود قیادت کروں گا۔


مشہور خبریں۔
خلیل الرحمٰن کا صبا قمر کو کاسٹ کرنے سے انکار؛وجہ؟
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار، ہدایتکار اور شاعر خلیل الرحمٰن
جولائی
کیا سی آئی اے اور موساد جنگ بندی سے موافق ہیں؟
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: موساد اور سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا اور
جولائی
حماس کے رہنماؤں کے خلاف صیہونی قاتل دستے سرگرم
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:برطانوی اخبار کے مطابق صیہونی حکومت نے خطے اور یورپ کے
مئی
اللہ کا شکر ہے بچت ہو گئی، مارنے والوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی: عمران خان
?️ 4 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کا شوکت
نومبر
آنکارا یونان کے ساتھ اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار
?️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں: ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آکار نے جمعرات کو
ستمبر
فرانسیسی کسانوں کا ایک حالیہ مطالبہ
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:فرانس میں حکومت کی جانب سے کسانوں کو دی جانے والی
جنوری
ایف آئی اے کا شوکت ترین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
?️ 11 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے
فروری
یاسمین راشد کی طبیعت شدید ناساز، ہسپتال منتقل کردیا گیا
?️ 18 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر
اپریل