وزیر خارجہ کی بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت

بلاول کل ناسمجھی میں گفتگو کررہے تھے: وزیر خارجہ

?️

اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوئٹہ اور تربت میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن نے بلوچستان کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی ناکام کوشش کی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دشمن نے بلوچستان کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی ناکام کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ  وطن کی حفاظت میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں 3 ایف سی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق  کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردی کی کارروائیاں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ایف سی اہل کاروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 ایف سی اہل کار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ شہید اہل کاروں میں لانس نائیک سید حسین شاہ،سپاہی فیصل محمود اور سپاہی نعمان الرحمان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کا دوسرا واقعہ  تربت میں پاک ایران بارڈرپر پیش آیا جہاں پیٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور ایف سی اہل کاروں پردہشت گردوں نےفائرنگ کی جس کے نتیجے میں  4 اہل کارزخمی ہوگئے۔

مشہور خبریں۔

شام اسرائیل کی طرف سے فائر کیے گئے آٹھ میزائلوں کو تباہ کرنے میں کامیاب

?️ 10 فروری 2022سچ خبریں:  روس کی وزارت دفاع نے شام پر اسرائیلی حملے کی

بشار اسد پوری قدرت کے ساتھ عالمی سیاسی میدان میں واپس آئے

?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں: دس سال پہلے ایسا لگتا تھا جیسے شامی صدر بشار الاسد

وزیر اعظم کی پریانتھاکمارا کی بیوہ کو رقم عطیہ کرنے پر تاجر برادری کی تعریف

?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکن شہری

اسرائیلی خاتون نیتن یاہو کے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار 

?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا کے مطابق، اسرائیل کی داخلی سیکورٹی سروس "شاباک”

جنین پر صیہونیوں کے حملے کے ساتھ مزاحمت کا مسلح تصادم

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مغربی کنارے کے شہر جنین پر عارضی

این اے 175 مظفر گڑھ پرضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری

?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

?️ 9 جنوری 2023اسلام آباد;(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے

القسام کا "داؤد کا پتھر” اسرائیل کے "جدون رتھوں” پر غالب

?️ 9 جون 2025سچ خبریں: ایک عرب عسکری اور سیکورٹی ماہر نے غزہ کی پٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے