?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب ننایا مہوٹا سے رابطہ کیا گفتگو کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئےکرکٹ ٹیم کی واپسی کے یکطرفہ فیصلے کا معاملہ اٹھایا، انہوں نے کہا کہ یکطرفہ فیصلے سے دونوں ممالک میں کرکٹ شائقین کی دل آزاری ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نیوزی لینڈ کی ہم منصب ننایا مہوٹا کا ویڈیو لنک پر رابطہ ہوا، دونوں وزرائے خارجہ میں دو طرفہ تعلقات اور افغان صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔گفتگو میں وزیر خارجہ قریشی نے افغانستان میں سلامتی اور استحکام کے حامل سیاسی تصفیے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تیزی سے ابھرتے انسانی بحران سے نمٹنے کی ضرورت ہے، افغانستان کے لیے عالمی برادری کو ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ ضرورت ہے کہ افغانوں کو تنہائی کا شکار نہ ہونے دیا جائے۔
انہوں نے نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ کو کابل سے انخلا میں پاکستان کی معاونت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کے شواہد پر مبنی ڈوزیئر عالمی برادری کو پیش کیا، توقع ہے کہ نیوزی لینڈ تکنیکی بنیاد پر ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کیوی ہم منصب سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کے یکطرفہ فیصلے کا معاملہ بھی اٹھایا، انہوں نے کہا کہ یکطرفہ فیصلے سے دونوں ممالک میں کرکٹ شائقین کی دل آزاری ہوئی۔


مشہور خبریں۔
امریکی پولیس طلباء کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟؛ سی این این رپورٹ
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: سی این این کا کہنا ہے کہ غزہ کے حامی
مئی
یوکرینی نائب وزیر خارجہ کے 4 روزہ دورۂ ہندوستان کے مقاصد
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:بھارت کے ہندو ٹائمز اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا
اپریل
غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے 32 ممالک کے عوام کی آواز
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:دنیا کے 32 ممالک کے شہریوں نے غزہ کا محاصرہ
مئی
حج کے موسم میں فلسطین کی حمایت کا فقدان
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: پاکستان کے سابق نائب وزیر خارجہ کے قائم مقام نے
جون
بھارت کے ساتھ ایٹمی جنگ کا امکان نہیں:خواجہ آصف
?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:وزیر دفاع پاکستان خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت
اپریل
بھارتی سرحد کے قریب چین کے فوجی ڈھانچے تشویشناک ہیں: امریکی جنرل
?️ 9 جون 2022سچ خبریں: جنرل چارلس فلن نے بدھ کے روز کہا کہ ہند
جون
پاک فوج کا قوم کے نام اہم پیغام
?️ 28 مئی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) 28 مئی 1998 میں پاکستان کی طرف سے کیے
مئی
انگلینڈ میں رائے شماری کی تازہ ترین صورتحال
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: ڈیلی ٹیلی گراف نے ایک سروے کے نتائج شائع کرتے ہوئے
جون