وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے دورے کی تکمیل کے بعد ایران روانہ

افغان قیادت مل بیٹھ کر افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالیں: وزیر خارجہ

?️

دبئی (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی متحدہ عرب امارات کے دورے کی تکمیل کے بعد  ایران روانہ ہوگئے دورہ ایران کےاغراض ومقاصد کےحوالے سےوزیر خارجہ شاہ محمود نے پیغام میں کہا ہے کہ ایران کے وزیرخارجہ جوادظریف کا بےحدمشکورہوں، وہ متعددبارپاکستان تشریف لائے اور ہماری انتہائی اہم نشستیں ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی متحدہ عرب امارات کا3روزہ دورہ مکمل کرکے ایران روانہ ہوگئے، ہوائی اڈے پر اماراتی وزارت خارجہ کےسینئرحکام ، یواے ای میں پاکستان کے سفیر اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیرخارجہ کو الوداع کہا۔ انہیں  اس دوران ایران کی قیادت کےساتھ خطےکی صورتحال پرتبادلہ خیال کاموقع ملےگا۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ ایران کی قیادت کےساتھ خطےکی صورتحال پرتبادلہ خیال کاموقع ملےگا، افغان امن عمل میں بہت سی نئی پیش رفت ہوئی ہیں، افغان امن عمل ہماری طرح ایران کیلئےبھی اہم ہے، دورے میں مجھے اس حوالے سے ان کے خیالات جاننے کا موقع ملے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا مقصد مشاورت کے بعدحکمت عملی میں یکسوئی پیداکرناہے، میں ایران کی سپریم لیڈرشپ کاشکریہ ادا کرنا چاہوں گا، انھوں نے مسئلہ کشمیرپردوٹوک موقف اختیارکیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی ہمیشہ حمایت کی، ایران سےدوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے امکانات پر بات ہوگی۔

شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ بارڈرمارکیٹوں کےقیام کی تجویزپاکستان نےپیش کی تھی، ایران نے تجویز کو پسند کیا،اس حوالےسےبھی تبادلہ خیال ہوگا، ایران صرف پاکستان کاہمسایہ ملک نہیں ایک آزمایاہوادوست ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نےہرمشکل وقت میں ایک دوسرےکی معاونت کی ہے، کوشش ہوگی دو طرفہ تعلقات کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں۔

مشہور خبریں۔

ہمیشہ قوموں کو نقصان کیسے پہنچاتا ہے؟ وزیر اطلاعات پنجاب کی زبانی

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نظریہ

فیس بک، انسٹاگرام اورتھریڈز پر اے آئی مواد کی نشاندہی کا فیچر پیش کرنے کا اعلان

?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز کی مالک کمپنی میٹا نے

صیہونیوں کا کا ڈاکٹر حسام ابوصفیہ کو رہا کرنے سے انکار

?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی حکام نے غزہ کے اسپتال کمال عدوان کے سربراہ ڈاکٹر

لاہور دھماکا: وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ہونے

امریکی شہریوں کا صہیونیوں کے ہاتھوں عائشہ نور کی شہادت پر احتجاج

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صہیونی فوج کے ہاتھوں ترک ۔

تنازعہ کشمیر کو نظر انداز کرنے سے خطے میں فلسطین جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 30 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کی توسیع پسندانہ

شیخ رشید نے  چمن بارڈر بند کرنے کا عندیہ دے دیا

?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے

شامی فوج نے النصرہ دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا

?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: شام میں ترکی اور مغرب کی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے