🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے کرتار پور راہداری کھولنے کے فیصلے کو خوش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایسا ہی ماحول پیدا کرے شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری کھولنے کے اقدام کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرتار پور راہداری کا کھلنا ایک اچھی پیش رفت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال کے پیش نظر صرف 3ماہ کے لیےکرتار پور راہداری کو بند کیا تھا لیکن ہندوستان نے گزشتہ 20 ماہ سے کرتار پور راہداری پر قدغن لگا رکھی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پوری دنیا میں مقیم سکھ برادری کی جانب سے بی جے پی کی حکومت پر راہداری کھولنے کیلئے بے پناہ دباؤ تھا بالآخر ہندوستان نے ان کے مطالبے کو تسلیم کیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ آج سے سکھ یاتری اس راہداری سے اپنے مقدس مقامات کی زیارت کیلئے آئیں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے یہ راستہ کھولا۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں جتنی بھی اقلیتیں ہیں انہیں اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی ہے۔
انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان بھی اپنے رویے پر نظر ثانی کرے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایسا ہی ماحول پیدا کرے کہ لوگ جمعہ اور عید کی نمازوں کی ادائیگی کیلئے مساجد میں جاسکیں۔
یاد رہے بھارت نے گزشتہ روز ہزاروں سکھ یاتریوں کو باباگرونانک کے جنم دن سے متعلق تقربیات سے قبل پاکستان آنے کے لیے سرحد کھولنے کی اجازت دی ہے۔
بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے اعلان کیا تھا کہ جمعے کو باباگرونانک کے جنم دن کے موقع کی مناسبت ہونے والی تقریبات کے پیش نظر کرتارپور راہداری بدھ سے کھول دی جائےگی۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ ‘اہم فیصلے سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری مستفید ہوں گے، وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کرتارپور صاحب راہداری کل سے کھول دی جائے گی’۔
انہوں نے کہا کہ ‘مجھے یقین ہے کہ کرتارپور صاحب راہداری کھولنے کے حکومتی فیصلے سے ملک بھر میں مزید خوشیاں اور جشن ہوگا’۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے پاکستان میں 17 سے 26 نومبر تک گرو نانک کے 552ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے تقریباً 3 ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عراق میں امریکہ کی تباہی
🗓️ 23 جون 2023سچ خبریں:سیٹاو ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
جون
غزہ میں جنگ بندی کے مسودے کی تازہ ترین صورتحال
🗓️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: باخبر ذرائع کے مطابق ابتدائی مسودے پر اب فریقین کے
جنوری
شمالی کوریا کا ایک بار پھر مزائل تجربہ
🗓️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی کوریا نے مزید دو میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے
جنوری
حکومت کا ریاستی ملکیت 3 اداروں کو سرکاری تحویل میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
🗓️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے تین وفاقی اداروں ٹریڈنگ کارپوریشن آف
ستمبر
کیا امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کسی کام آئیں گے؟
🗓️ 13 مئی 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اعلان کیا کہ
مئی
مسلم ممالک کی خاموشی اسرائیل کی طاقت ہے: امیر جماعت اسلامی کراچی
🗓️ 12 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا
جنوری
مقبوضہ بیت المقدس میں 9000 صہیونی ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر ملتوی
🗓️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں: صیہونی ٹاؤن پلاننگ کمیٹی جس نے ابتدائی طور پر مقبوضہ
دسمبر
This Year’s Go-To Tropical Vacation Spot Is Baha Mar in the Bahamas
🗓️ 8 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such