وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کا دورہ روس کا دفاع

?️

نیویارک(سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے دورہ روس کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے روس کے دورے کی حمایت کرتا ہوں‘ انہیں یہ نہیں معلوم تھا روس پہنچتے ہی ماسکو یوکرین پر حملہ کردے گا ‘ پاکستان کو اس طرح کے بے گناہ اقدام کی سزا دینا انتہائی غیر منصفانہ اقدام ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے خارجہ پالیسی کے تحت روس کا دورہ کیا تھا ، میں ان کے دورہ روس کا دفاع کرتا ہوں اور دورہ روس پر پاکستان کو قصوروار ٹھہرانا درست نہیں ہے ، ہم کسی جارح کی طرف داری نہیں کرنا چاہتے ہیں اور کسی تنازع کاحصہ نہیں بننا چاہتے ، ہم جنگ دیکھ دیکھ کر تھک چکے ہیں ، ہمیں افغانستان میں جاری بحران پرتشویش ہے اور پاکستان فلسطینیوں کی بھی حمایت کرتا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ تنازعات کی وجہ سے انسانی بحران جنم لے رہے ہیں اور غذائی قلت کا سامنا ہے، اس حوالے سے قائدانہ کردار کے لیے ہم اقوام متحدہ کی طرف دیکھتے ہیں ، یوکرین کے لوگ وہاں جاری تنازع کی وجہ سے بھوک کا شکار ہو رہے ہیں ، افغانستان کی 95 فیصد آبادی تنازع کی وجہ سے براہ راست خطرے میں ہے ، مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے لوگ دائمی تنازع کی وجہ سے مسلسل قید ہیں اور بھوک سمیت وحشیانہ سلوک کا شکار ہیں ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قیام کے بنیادی مقاصد میں تنازعات کا حل، جنگ کا خاتمہ، امن قائم کرنا، بھوک، غربت اور پسماندگی کے خلاف جنگ کرنا شامل تھے ، اقوام متحدہ اسی مقصد کے لیے وجود میں آئی تھی لیکن اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے تحت 76 سال قبل تشکیل دیا گیا ورلڈ آرڈر متزلزل ہو رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی بچوں کے ساتھ صیہونیوں کا سلوک

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر ہونے والے ہر حملے میں صیہونی حکومت

آزادی کی حدیں بھی ہم طے کریں گے، ٹویٹر نے سیکڑوں اکاؤنٹ بند کر دیے

?️ 24 فروری 2021سچ خبریں:امریکی کمپنی ٹویٹر نے اعلان کیا ہے کہ ایف بی آئی

امریکہ میں دوہری شہریت پر نئی پابندیوں کی بحث،ملانیا ٹرمپ بھی زد میں

?️ 4 دسمبر 2025 امریکہ میں دوہری شہریت پر نئی پابندیوں کی بحث،ملانیا ٹرمپ بھی

امریکہ چین تجارتی جنگ میں شدت وائٹ ہاؤس ٹرمپ الیون مذاکرات کے لیے بات چیت کر رہا ہے

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: سی این این نے اعلان کیا: وائٹ ہاؤس امریکی صدر

غزہ میں شکست تسلیم کرنا: میدان جنگ سے داستانوں کی جنگ تک

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: غزہ میں اپنے جرائم کو جائز قرار دینے کے لیے

عبوری شامی حکومت کے پوتین سے کیا مطالبات ہیں؟

?️ 24 دسمبر 2025عبوری شامی حکومت کے پوتین سے کیا مطالبات ہیں؟ شام کی عبوری

کابل دھماکوں پر پاکستان کی جانب سے شدید ردِعمل کا اظہار

?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے  کابل میں ہونے والے دہشتگرد

سنوار کے انتخاب پر امریکی اور صہیونی میڈیا کا ردعمل

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: تحریک حماس کی جانب سے یحییٰ سنوار کو شہید اسماعیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے