وزیر توانائی سعودی عرب سے تیل فراہمی کا اعلان کردیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو اینڈ فنانس ڈاکٹر وقار مسعود نے بتایا کہ تاخیری ادائیگیوں پر سعودی عرب سے سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے تیل کی فراہمی کا اعلان کردیا ہے۔

تاہم انہوں نے تیل کی سہولت کی تفصیلات اور 3 سال قبل طے پانے والے 3 ارب ڈالر کے سمجھوتے میں کمی کی وجوہات کے حوالے سے مزید بات کرنے سے انکار کردیا۔مذکورہ سمجھوتے پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات میں آنے والی دراڑ کے باعث عملدرآمد نہیں ہوسکا تھا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران 6 کھرب 10 ارب روپے پیٹرولیم لیوی اکٹھا کرنے کے حوالے سے بہت حقیقت پسندانہ تخمینہ لگایا ہے اس کے باوجود کچھ ناقدین اسے غیر حقیقت پسندانہ کہہ کر دعوٰی کررہے ہیں کہ لیوی کو 4 سے 5 روپے بڑھا کر 25 روپے لیٹر کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے 4 ماہ تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رکھیں حالانکہ بین الاقوامی منڈیوں میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا کہ ‘ہم نے اس سیکٹر کی استعداد اور متوقع ترقی کی بنیاد پر اپنے اہداف مقرر کیے ہیں، آئندہ مالی سال کے آغاز میں کچھ مشکلات ہوسکتی ہیں لیکن آگے جا کر اس میں کمی ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے پابندی ختم ہونے سے تیل کی پیداوار بڑھنے میں مدد ملے گی جس کا قیمتوں پر بہت مثبت اثر پڑے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ریونیو کا تخمینہ بھی حقیقت پسندانہ ہے اور 25 دیگر مدات بھی ہیں جنہیں آئندہ مالی سال کا بجٹ بناتے ہوئے مدِ نظر نہیں رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے صرف ایل این جی پر چلنے والے پاور پلانٹس کی نجکاری کا ہدف بنایا تھا لیکن بہت سی دیگر ٹرانزیکشن آئندہ مالی سال میں مکمل ہوں گی جس میں ففتھ جنریشن ٹیلی کمیونکیشن لائسنسز اور موجود لائسنسز کی تجدید شامل ہے۔

مشہور خبریں۔

عبرانی میڈیا: لبنان میں اسرائیل کی جنگ سوچ سے زیادہ قریب ہے

?️ 9 نومبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے ہفتے کی

نظر آنے والا سامان علی سد پارہ اور ان کے ساتھیوں کا نہیں تھا: سرچ مشن

?️ 15 فروری 2021خیبرپختونخواہ(سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق علی سد پارہ

ہمارا ملک دنیا سے الگ تھلگ ہوچکا ہے:ترک تجزیہ کار

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:مشہور ترک تجزیہ نگار کا خیال ہے کہ اردگان کی حکومت

وزیر خزابہ نے عمران خان کو مسٹر کلین قرار دے دیا

?️ 8 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیرخزانہ شوکت ترین نے وزیراعظم عمران خان کو مسٹرکلین

کیا ریپبلکنز ڈیموکریٹس سے زیادہ جنگ پسند ہیں؟

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:دنیا بھر میں امریکی مداخلت کی تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے

بائیڈن نے امریکی کانگریس سے اسرائیل کے لیے کیا مانگا؟

?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے جوابی حملے

ایم کیو ایم اراکین کا قومی اسمبلی میں بائیکاٹ

?️ 29 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی صابر قائم خانی اور صلاح

نئے سال کے آغاز سے سم بند کرانے پر چارجز عائد کرنے کا فیصلہ

?️ 14 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے