?️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے موسم سرما کی چھٹیوں کے باعث 23 دسمبر 2021 سے 6 جنوری 2022 تک بند رہیں گے۔
یاد رہے پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کو سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے باعث تعلیمی ادارے 23 دسمبر سے 4 جنوری بند کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی،آج لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ اور فضائی آلودگی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔
پنجاب حکومت نے عدالت کو بتایا کہ سموگ کے پیش نظر 23 دسمبر سے 4 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس پر عدالت نے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن 21 دسمبر کی سماعت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
اسی طرح این سی اوسی کے آج ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کے شدید دھند اور اسموگ سے متاثرہ اضلاع میں 3 جنوری 2022 سے چھٹیاں کی جائیں گی۔ تمام وفاق کی تمام اکائیاں اس فیصلے کے مطابق چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کریں گی۔ این سی اوسی کی ہدایات کے تحت وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی 7 چھٹیوں کا 3 سے 9 جنوری تک کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
سندھ کا ارسا کو دوسرا مراسلہ، ٹی پی لنک کینال فوری بند کرنے کی درخواست
?️ 18 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ نے پنجاب پر تونسہ پنجند لنک کینال سے
اپریل
یوراگوئے کے وزیر خارجہ کو پارلیمنٹ میں کیوں طلب کیا گیا ؟
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: مونٹی ویڈیو یوراگوئے کی حزب اختلاف جماعت ‘ناسیونل پارٹی’ نے
اگست
افغان تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:بچوں کے حقوق کی محافظ بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے
اکتوبر
قاہرہ اور تل ابیب تعلقات میں دراڑ، کیا فوجی تصادم کا امکان زیادہ ہے؟
?️ 5 اکتوبر 2025قاہرہ اور تل ابیب تعلقات میں دراڑ، کیا فوجی تصادم کا امکان
اکتوبر
غزہ کے خلاف صیہونی حملوں میں تیزی
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے
نومبر
جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، بھارتی دعوﺅں کی کوئی حیثیت نہیں، ماہرین
?️ 26 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک
ستمبر
اپنے لوگ واپس آجائیں گے:عمران خان
?️ 19 مارچ 2022 اسلام آباد (سچ خبریں)راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے
مارچ
ججوں کے خلاف مہم کی تیاری ذرا جلدی میں کی گئی
?️ 22 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے
نومبر