وزیر تعلیم نے امتحان ملتوی کرنے سے انکار کر دیا

وزیر تعلیم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ امتحانات کیوں ملتوی کیے جائیں؟ جن طلبا کی تیاری ہے امتحانات ملتوی کرکے انہیں سزا کیوں دی جائے؟ جو طالب علم وقت مانگ رہے ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان مین شرکت کرسکتے ہیں کیوں کہ تمام ہی بورڈز کے سپلیمنٹری امتحانات 2 سے 3 ماہ بعد ہوں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبہ کے امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، کل سے ملک بھر میں 12 ویں کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں ، خواجہ سعد اور احسن اقبال کو پتہ ہونا چاہیے کہ امتحانات ہی طلبہ کی قابلیت جانچنے کا پیمانہ ہے، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وفاقی وزیر ہی ملک بھر میں امتحانات منسوخ کرنے کے احکامات دے سکتے ہیں، 30 تعلیمی بورڈز میں سے صرف فیڈرل بورڈ ہی وفاقی حکومت کے ماتحت ہے، طلبہ نے 12ویں جماعت کے بعد یونیورسٹیوں اور پروفیشنل تعلیمی اداروں میں داخلہ لینا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں امتحانات فوری طور پر ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا ، ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ میں وزیر تعلیم شفقت محمود کی ہٹ دھرمی اور بے حسی کی شدید مذمت کرتا ہوں ، امتحانات ملتوی کرنے کا طلبہ و طالبات کا مطالبہ جائز ہے، امتحانات کو کم اِز کم 45 دن کے لئے ملتوی کر کے انہیں کورس مکمل کروایا جائے ، جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چند ہفتوں کیلئے امتحان ملتوی کر دیں تو نتائج اچھے آئیں گے، یہ کسی ضد کا مسئلہ نہیں ہے، حکومت نظر ثانی کرے، میں نے کبھی حکومت سے درخواست نہیں آج کر رہا ہوں۔

تاہم وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودنے کہا تھا کہ طلباء پڑھائی جاری رکھیں، امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے، امتحانات ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے، رواں سال جتناممکن ہوا سکول کھولیں گے، جو پڑھائی سکول میں ہوسکتی ہے وہ آن لائن نہیں ہوسکتی ، پچھلے سال دیر تک سکول بند رہنے سے تعلیم کا بہت حرج ہوا،سکول کھولنے کا فیصلہ صوبے کریں گے، صحت کو خطرے میں ڈالے بنا جتنا ممکن ہوا سکول کھولیں گے، جو پڑھائی سکول میں ہوسکتی ہے وہ آن لائن نہیں ہوسکتی ، انہوں نے کہا کہ رواں سال تمام صوبائی وزراء تعلیم نے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا، طلباء پڑھائی جاری رکھیں اس سال امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے، ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی قیدی کیوں رہا کیوں نہیں ہو رہے ہیں؟

?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے

امریکہ نے ابھی تک سفری پابندیوں سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا، دفتر خارجہ

?️ 20 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ

برطانیہ پر شام میں خواتین اور بچوں پر تشدد میں ملوث ہونے کا الزام

?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک برطانوی انسانی حقوق گروپ نے الزام عائد کیا ہے کہ

امریکی اپنی حرکت سے باز نہیں آنے والے

?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی فوج حسکہ اور دیر الزور صوبوں کے آئل فیلڈز سے

ہوائی اڈوں پر ہڑتال کی مسلسل لہر کے باعث جرمنی میں کئی پروازیں منسوخ

?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں:جرمن ہوائی اڈوں پر ہڑتالوں کی لہر تھمنے کا نام نہیں

خطے میں صہیونی حکومت کے ڈراؤنے خواب اور بحرانوں سے دوچار اسرائیل کے ساتھ عربوں کی جھوٹی امیدیں

?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے اندرونی چیلنجوں کے علاوہ ، خطے میں بھی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

?️ 22 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے

سائفر کیس: سزا کے خلاف اپیل قابل سماعت ہونے پر پی ٹی آئی وکلا سے دلائل طلب

?️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے