?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شفقت محمود کورونا وائرس سے شفایاب ہوگئے۔شفقت محمود نے کہا کہ معمولی علامات اور جلد صحتیابی بلاشبہ ویکسی نیشن کے باعث ممکن ہوئی ہے۔ شفقت محمود 25 مئی کو کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں شفقت محمود نے کہا کہ ‘اللہ کے کرم سے میں مکمل صحتیاب ہوگیا ہوں اور میرے دو حالیہ کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں جس کے بعد آج سے کام پر واپس جارہا ہوں’۔
انہوں نے کہا کہ ‘معمولی علامات اور جلد صحتیابی بلاشبہ ویکسی نیشن کے باعث ممکن ہوئی ہے، یہ واضح ہے کہ ویکسینز کام کر رہی ہیں اور خطرناک بیماری کے خلاف بہترین دفاع ہے’۔واضح رہے کہ شفقت محمود 25 مئی کو کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔
ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ ‘میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، میں معمولی علامات کے ساتھ بہتر محسوس کر رہا ہوں، انشااللہ جلد صحتیاب ہوجاؤں گا’۔وائرس کی تشخیص سے ایک روز قبل شفقت محمود نے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کمیٹی کے 29ویں اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں رواں سال 20 جون کے بعد ملک بھر میں امتحانات کے انعقاد جبکہ گرمیوں کی چھٹیاں محدود تعداد میں دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان اور متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی تھی۔مارچ میں وفاقی وزیر نے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے اسلام آباد کے پولی کلینک میں کورونا ویکسین لگوالی ہے۔خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سمیت متعدد وفاقی وزرا اور سیاست دان کورونا سے متاثر ہونے کے بعد مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
معاون خصوصی نے کورونا جیسے متعدی امراض کے بارے میں خبردار کردیا
?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا جیسے
جولائی
ایم کیو ایم پاکستان کا ’غیرشفاف‘ مردم شماری کے خلاف احتجاج کا اعلان
?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان نے اصرار کیا ہے
اپریل
باب المندب میں کیا ہو رہا ہے؟
?️ 1 اگست 2023یمن کے جنوب مغرب میں یمنی ذرائع نے ریاض سے وابستہ ملیشیاؤں
اگست
معاشی مسائل افغان طالبان کو تباہ کر دیں گے:پاکستان
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے کا کہنا ہے کہ افغانستان
جنوری
انتہائی دائیں بازو کو فروغ دے کر یورپ کے خلاف ٹرمپ کی "ثقافتی جنگ”
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: یورپ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں ڈونلڈ ٹرمپ
ستمبر
الہان عمر امریکی کانگریس کی رکن کی پاکستان آمد
?️ 19 اپریل 2022(سچ خبریں)امریکی رکن کانگریس الہان عمر آج پاکستان کے دورے پر اسلام
اپریل
اسرائیل کو میزائل فراہم کرنے والی امریکی کمپنی کے خلاف امریکا میں سخت احتجاج، متعدد افراد گرفتار
?️ 15 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) اسرائیل کو میزائل فراہم کرنے پر امریکی کمپنی کے
اگست
’ہتھیار ڈالنا کوئی آپشن نہیں‘، نگران وزیراعظم کا دہشت گردوں کےخلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم
?️ 23 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
اگست