وزیر تجارت کو اشیا کی برآمد، درآمد پر یک وقتی چھوٹ کا اختیار تفویض

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے تجارت سے متعلق دو پارلیمانی قوانین میں ترمیم کے ذریعے وفاقی کابینہ سے اشیا کی یک وقتی برآمدات اور درآمدات کی منظوری کا اختیار وفاقی وزیر تجارت کو تفویض کردیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 2023 میں پارلیمان سے منظور ہونے والے بلوں پر سابق صدر عارف علوی نے یہ کہتے ہوئے دستخط نہیں کیے تھے کہ وفاقی وزیر تجارت کابینہ کے اختیارات کا استعمال نہیں کرسکتے، تاہم اب ان بلوں پر صدر آصف علی زرداری نے دستخط کر کے اسے پارلیمان کا ایکٹ بنا دیا۔

امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کنٹرول بل 2023 میں ’1950 کے برآمدات اور درآمدات ایکٹ‘ میں مزید ترمیم متعارف کروانے کے بعد کابینہ کے اختیارات کو وزیر تجارت تک منتقل کیا گیا، فیصلے کا اطلاق فوری ہوگا۔

ترمیم کے مطابق وزیر تجارت جام کمال خان اب سامان کی برآمد، درآمد، دوبارہ درآمد یا برآمد کرنے کی اجازت جاری کرسکتے ہیں، اس اقدام کو ایک باضابطہ نوٹی فکیشن کے ذریعے کیا جائے گا جس کی وجوہات تحریری طور پر دی جائیں گی۔

اس اجازت کا مقصد مخصوص صورتوں میں پاکستان کی تجارت اور معیشت کو فائدہ پہنچانے کے لیے دی جائے گی۔

وزارت تجارت نے ترمیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ان افراد کے لیے آسانی پیدا کرے گا جو سامان کی برآمد اور درآمد کے لیے ایک بار کی چھوٹ کے خواہاں ہیں۔

اس سے قبل وزارت ایسی درخواستوں کو منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کے پاس بھیجتی تھی، یہ عمل گاڑیوں کی درآمد کی درخواست کے ساتھ عام تھا جس میں امپورٹ پالیسی آرڈر کی خلاف ورزی کی جاتی تھی۔

نئی ترمیم کے تحت حکومت نے وزیر تجارت کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ بعض قوانین یا مقررہ حد کی خلاف ورزی کرنے والی اشیا کی درآمد اور برآمد پر چھوٹ دے سکتے ہیں۔

اس اختیار کو اس سے قبل وزارت تجارت سے وفاقی کابینہ کو منتقل کیا گیا تھا تاکہ اشیا کے استثنیٰ کی سہولت کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔

امپورٹ اینڈ ایکسپورٹس (کنٹرول) ایکٹ 1950 پاکستان میں بین الاقوامی تجارت کا قانون ہے، سامان کی درآمد اور برآمد کے عمل کو امپورٹ پالیسی آرڈر (آئی پی او) اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر (ای پی او) کے ذریعے مکمل کیا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

22 سالہ سیاہ فام امریکی کے قتل کے خلاف احتجاج

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہرمنیاپولس میں مظاہرین نے 22 سالہ سیاہ

امریکہ کی عالمی پوزیشن رو بہ زوال

?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: نئے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ دنیا بھر میں امریکہ

یہ ہے وہ شاہانہ کمرہ جس میں پاکستان کا سب سے مقبول لیڈر بغیر کسی جرم قید ہے

?️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان کے سیل

بی جے پی کے جھوٹے پروپیگنڈے کی نفی ہوگئی کہ ہر مسلمان دہشتگرد ہے، وزیر خارجہ

?️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دورہ بھارت کو

انسانی امداد کے حصول کے لیے لائن میں لگے مظلوم فلسطینی بھی صیہونی جارحیت کا شکار

?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے منتظر فلسطینیوں کی

ٹرمپ نے مجھے اپنا ذاتی نمبر دیا ہے:یوکرینی صدر  

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے کہا کہ وہ روسی حکام میں

’فوری جنگ بندی کی جائے‘، فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور

?️ 1 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی ایوان بالا میں غزہ میں جاری اسرائیلی

میکرون کے خلاف 100,000 افراد کا احتجاج

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پالیسیوں کے خلاف بائیں بازو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے