?️
لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بے مقصد اور بے سمت تقریروں سے قوم کی خدمت نہیں ہوتی۔ذاتی انا اور ضد کی سیاست نے اپوزیشن ٹولےکی منفی سیاست کوبکھیر کر رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا غیرفطری اتحاد ختم ہوچکا ہے، اپوزیشن والےہر روز بیانات بدلنےکا ورلڈ ریکارڈ قائم کرتےہیں، ذاتی انا اور ضد کی سیاست نے اپوزیشن ٹولےکی منفی سیاست کو بکھیر کر رکھ دیا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے،خدمت خلق ہمارا اوڑھنابچھونا ہے، خلوص نیت سے عوا م کی خدمت کررہےہیں اور عوام کےساتھ کھڑے ہیں اور عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگےبڑھا رہےہیں جبکہ اپوزیشن والے خود ستائش میں مبتلا بےربط تقریریں کرنے کےسوا کچھ نہیں کرسکتے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے بھاشن نہیں بلکہ عوام کےساتھ کھڑاہونا پڑتا ہے۔وفاقی بجٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بہترین اور عوام دوست بجٹ پر ان کی مایوسی سب کےسامنےعیاں تھی۔
شہباز شریف کا نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ نام نہاد لیڈر آج بھی وہی بھاشن دے رہےہیں جو وہ پہلے دیتےآئے، قوم کو پتہ نہیں چلا یہ بجٹ پر بحث کا آغاز تھا یا خودنمائی کی جھوٹی داستان، پارلیمنٹ میں رام کہانی سنا کر قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا، بے مقصد اور بے سمت تقریروں سے قوم کی خدمت نہیں ہوتی۔


مشہور خبریں۔
جاسوسوں سے بھرا ہوا بلغراد نیا کاسا بلانکا بنا
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک کا کہنا ہے کہ اس ملک
جنوری
امریکہ یوکرین رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا؛ وجہ ؟
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: پیٹ ہیگن، امریکی سیکریٹری دفاع، اس ہفتے منعقد ہونے والے
جون
ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کا اعلان
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:وفاقی استغاثہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء کو مطلع کیا ہے
جون
امل خلیل کا وحشیانہ قتل ایک خطرناک اور ناقابلِ دفاع جرم ہے: زخارووا
?️ 24 اپریل 2026 سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے صہیونی
اپریل
صہیونی اپنے سوٹ کیس ہاتھوں میں لیے مقبوضہ علاقوں سے فرار
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ
فروری
شیخ زکزاکی پر ظلم انسانیت پر ظلم ہے:عیسائی پادری
?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:نائیجیریا کے ایک اہم پادری جان جوزف نے نائجیریا کے تمام
فروری
صیہونی فوج میں شامل ہونے والا لیگ کلب
?️ 22 مئی 2026برطانوی پریمیئر لیگ کلب آرسنل صیہونی کمپنی کے ساتھ اسپانسرشپ معاہدے کے
مئی
اسرائیلی جہاز پر یمنی حملے کے بعد لوئڈز لسٹ کا رد عمل
?️ 2 ستمبر 2025اسرائیلی جہاز پر یمنی حملے کے بعد لوئڈز لسٹ کا رد عمل
ستمبر