?️
وزیر اعلی سندھ کراچی کراچی کو سندھ کا حصہ نہیں سمجھے:اسد عمر
کراچی (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سندھ کے وزیر اعلی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جو سلوک رکھا ہوا ہے اس سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ وہ کراچی کو اپنا نہیں سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اسے اپنا سمجھے یا نہ سمجھے لیکن حکومت اسے اپنا سمجھتے ہوئے کراچی میں کام جاری رکھے گی۔
اسد عمر نے ان خیالات کا اظہار شاہ فیصل کالونی کراچی میں ارکان سندھ اسمبلی کے ہمراہ پی ٹی آئی کے علاقائی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر سابق قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی ، جمال احمد ، عدیل احمد اور دیگر رہنما شریک تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں مقامی حکومت کا نظام آئین پاکستان کی روح پر پورا نہیں اترتا، دراصل وزیراعلیٰ سندھ کراچی کو اپنا نہیں سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت تو کراچی میں کام جاری رکھے گی کیونکہ ہم کراچی کو اپنا سمجھتے ہیں سندھ حکومت ہی اسے اپنا نہیں سمجھتی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ صوبے تو وفاق سے مدد مانگتے ہیں، سندھ میں وفاق کام کرنے کی کوشش کرتا ہے تو روڑے اٹکائے جاتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ مقامی حکومت کے پاس سارے اختیارات ہونے چاہئیں پر کراچی میں ایسا نہیں ہے، وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء حامی بھرتے ہیں پر اختیارات نہیں دیتے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بلدیاتی اختیارات سے متعلق تحریک انصاف اور اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کررکھی ہے۔


مشہور خبریں۔
طالبان کی غزہ پر صیہونی وحشیانہ حملوں کی مذمت
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:طالبان نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے
اگست
کیا ٹرمپ جنگ بندی اور امن بحال کرنی کی کوششوں کو جاری رکھیں گے
?️ 12 اکتوبر 2025کیا ٹرمپ جنگ بندی اور امن بحال کرنی کی کوششوں کو جاری
اکتوبر
ٹرمپ نے بن سلمان کی پیش کردہ کافی نہیں پیی! وجہ؟
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا پر سرگرم صارفین نے تصاویر شیئر کی ہیں جن
مئی
انسٹاگرام صارفین کے لیے بڑی خبر جانئے اس رپورٹ میں
?️ 26 مارچ 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) انسٹاگرام ایک اسمارٹ فون سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر
مارچ
مغربی ایشیا میں امریکی فوجی آمادگی کی وجہ ؟
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے ساتھ جنگ میں صیہونی حکومت کے لیے
اکتوبر
چین کا سرکاری میڈیا: جاپان چین کے خلاف علیحدگی پسندانہ کارروائیوں کی بھاری قیمت ادا کرے گا
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: جاپانی وزیر اعظم کے "تائیوان میں بحران کی صورت میں
نومبر
صہیونی یونیورسٹیوں نےکی ہڑتال تیاری کی
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں بدامنی کے بعد میڈیا نے اس حکومت کی
اگست
رواں سال میں سعودی عرب میں پھانسی کی سزائیں دگنی
?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:اے ایف پی نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں
نومبر