وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پولیس کی قربانیوں کو سراہا

بلوچستان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان علیانی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی بے پناہ قربانیوں کی وجہ سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے یوم شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانیاں کبھی نہیں بھولی جاسکتیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں پولیس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم پولیس کے ان تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے صوبے میں امن و امان کے خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

جام کمال علیانی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت پولیس کو جدت کی طرف لے کر جارہی ہے اور محکمہ پولیس کو جدید سامان اور ٹیکنالوجی سے لیس کیا جارہا ہے جبکہ پولیس کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونی کیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

انہوں شہدا کے اہلخانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت ہر طرح سے ان کی مدد اور تعاون کرے گی۔

پولیس لائنز دالبندین میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان نے اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی کے ہمراہ شرکت کی، تقریب میں چاغی کے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) انور بادینی نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔اسی طرح کی تقریبات نوشکی اورخاران میں بھی منعقد کی گئیں جن میں پولیس شہدا کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔

نوشکی اور خاران کے ڈی پی اوز سید اقبال گھرشن اور نذیر احمد کُرد نے شہدا کے اہلخانہ میں تحائف اور نقد انعامات تقسیم کیے۔فرنٹئیر کور خاران رائفلز کمانڈنٹ کرنل محمد عمر نے شہدا کے اہلخانہ کو تحائف پیش کیے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ نے اسرائیل کی صورتحال کو پیچیدہ بنایا

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کی صورت حال پر امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ

ملک میں کورونا کا قہر جاری 113 نئے کیسز سامنے آگئے

?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس

سفارتی سطح پر پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی ہے۔ سنیٹر شیری رحمان

?️ 19 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سفارتی

اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت

?️ 13 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب

سعودی حکام کی اپنے ہی شہریوں پر ظلم کی انتہا

?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نے قطیف شہر میں ایک علاقے کو مکمل طور

حکومت کا پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ، وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دیدی

?️ 9 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی

فیس بک میسنجر کی جانب سے منفرد فیچر متعارف

?️ 17 اگست 2021کیلیفورنیا( سچ خبریں) فیس بک میسنجر کی جانب سے صارفین کی سہولت

یوکرین جنگ میں پیوٹن کا اگلا قدم

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:اٹلانٹک کونسل کے ایک سینئر رکن نے یوکرین کے ساتھ جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے