🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پرکل تاجکستان روانہ ہوں گے، اس دورے میں وزیر اعظم پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے پہلے اجلاس کا افتتاح کرنے کے علاوہ 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت بھی کریں گےاور دیگرشریک رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل سے تاجکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم 16اور17ستمبر کو تاجکستان صدر کی دعوت پردورہ کریں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران وزیر اعظم 20ویں شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس میں شرکت کرینگے اور دیگرشریک رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے پہلےاجلاس کاافتتاح بھی کریں گے۔
دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بزنس فورم کیلئےپاکستانی تاجروں کا گروپ بھی دوشنبے کا دورہ بھی کرے گا، دورے پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزرا کا وفد بھی ہوگا۔یاد رہے گذشتہ ماہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں تاجک صدرکووزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیا تھا۔
شاہ محمود قریشی نے تاجکستان کیساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانے کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا پاکستان،تاجکستان میں تاریخی تعلقات ہیں ، دونوں ممالک دوطرفہ مراسم کومزید وسعت،مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔
مشہور خبریں۔
ریاض فلسطینی اسیروں کو رہا کرے: حماس
🗓️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے صوابدیدی حراست سے
اکتوبر
قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن بند کرنے کی مخالفت کر دی
🗓️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار
جنوری
سعودی عرب میں ہالووین منائے جانے پر سعودی صارفین میں غصے کی لہر جاری
🗓️ 8 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی صارفین نے ہیش ٹیگ لگا کر سعودی عرب میں ہالووین
نومبر
شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کے موقف کی حمایت کردی
🗓️ 19 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) ملک میں جلد انتخابات کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کے موقف
فروری
کیا سعودی تل ابیب کے لئے خطرے بن رہا ہے ؟
🗓️ 13 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تل ابیب میں سعودی عرب کے ساتھ معمول
اگست
سابق عراقی وزیر اعظم کے سر پر لٹکتی تلوار
🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: عراقی شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک کے رکن نے یہ بیان
اکتوبر
امریکی تاریخ جرائم اور لوٹ مار سے سیاہ
🗓️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں: جمعرات کو ایک تقریر میں شامی صدر بشار الاسد کے
دسمبر
مزار شریف شیعہ مسجد میں دھماکہ؛ 70 شہداء اور زخمیوں کے ابتدائی اعدادوشمار
🗓️ 21 اپریل 2022سچ خبریں: مزار شریف میں عوامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ
اپریل