?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال، راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت مضبوط ہے اور مدت پوری کرے گی۔
دونوں رہنماؤں کی جانب سے اپوزیشن کی انتشار کی سیاست کی مذمت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کے منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ سیاست میں منفی رویے ملک کیلئے نقصان دہ ہیں، اپوزیشن اقتدار کی خاطر سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی باتوں میں شکست خوردہ اپوزیشن کی طرح کوئی جان نہیں، جنہیں شوق ہے وہ عدم اعتماد لے آئیں، گھبرانے والے نہیں، اپوزیشن کوعلم ہے کہ حکومت کو نمبر گیم میں سبقت ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ لوگ عدم اعتماد کی باتیں صرف اپنا دل بہلانے کیلئے کررہے ہیں، اپوزیشن کے ناعاقبت اندیش عناصر نےعدم اعتماد کو کھیل سمجھ رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نازک حالات میں منفی سیاست والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت مضبوط ہے اور مدت پوری کرے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز راولپنڈی کیلئے100ملین فنڈ اجراء کا لیٹر دیا، شیخ رشید احمد نے فنڈز کے اجراء پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے نئے ایڈونچر پر اسرائیل کو کتنا خرچہ آئے گا؟
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی ٹی وی چینل 12 کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل
مارچ
کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ توڑ اضافہ
?️ 17 اپریل 2021اسلام اباد (سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کی تیسری
اپریل
ڈھائی کروڑ افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو گئی
?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں ڈھائی کروڑ سے زائد افراد کی مکمل
ستمبر
سینٹرل کنٹریکٹ لینےسے حفیظ کی پی سی بی سے معذرت
?️ 25 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے
فروری
غزہ کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کے لیے اسرائیلی حکومت کا نیا منصوبہ
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: ایک صیہونی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت
جون
امارات کی پالیسیوں سے امریکہ نا مطمئن؛ وجہ؟
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے قیام کے بعد، امریکہ اسے تسلیم کرنے
جنوری
برطانیہ کی یوکرینی فوج کی خدمت
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:برطانوی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ
جولائی
انسانیت قوموں سے بڑی ہے :شمعون عباسی
?️ 29 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایت کار شمعون عباسی نے
اپریل