?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسٹمز انسپکشن اور ویلیوایشن کے لیے فیس لیس، ٹیکنالوجی سے چلنے والا نظام نافذ کرے تاکہ بدعنوانی پر قابو پایا جا سکے، تجارت کو سہولت دی جا سکے اور ریونیو کلیکشن کو بہتر بنایا جا سکے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کسٹمز اسسمنٹ اور انسپکشن میں جاری اصلاحات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ نظام کو بہترین عالمی طریقہ کار کے مطابق بنایا جائے، جس کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو شامل کیا جائے، انسانی مداخلت کو کم کیا جائے اور انتظامی عمل کو ہموار کیا جائے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حتمی مقصد بندرگاہوں اور سرحدی مقامات پر شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانا ہے۔
شہباز شریف نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ کسٹمز سے متعلقہ طریقہ کار کے لیے پروسیسنگ کا وقت کم سے کم کیا جائے، بندرگاہوں پر کارگو کلیئرنس کو بہتر بنایا جائے اور تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ایک متحد حکمتِ عملی کے تحت ہم آہنگی پیدا کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ درآمدات اور برآمدات کے بڑھتے ہوئے حجم کے پیش نظر ایک مربوط نظام کی ضرورت ہے تاکہ سامان کی بروقت کلیئرنس اور ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے، جو کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے ناگزیر ہے۔
اجلاس کے بعد جاری ہونے والے سرکاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق اصلاحات کے ذریعے معاشی ترقی کے فروغ کے اپنے عزم کو دہرایا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ کسٹمز ویلیوایشن کے کیسز میں اپیلیں سننے کے لیے شفاف اور غیر جانبدار افسران تعینات کیے جائیں اور اپیل کے عمل کو مزید مؤثر اور قابلِ اعتماد بنایا جائے۔
حکام نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اے آئی پر مبنی اسکیننگ سسٹمز کے استعمال سے کلیئرنس کے اوقات میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر میں حقوق کو پامال کرنے والوں کو خوش کرنے کے بجائے ان سے جواب طلب کریں
?️ 24 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے 46
فروری
فلسطین پر آسٹریلیا کے فیصلے کا خیر مقدم
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں آسٹریلیا کے وزیر
اگست
اگر چین نے ہماری خودمختاری کو خطرہ بنایا تو ہم اس کا جواب دیں گے: بائیڈن
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:امریکی آسمان پر چینی تحقیقی غبارے کے داخلے اور گرانے پر
فروری
طالبانی کو عراقی صدارتی امیدوار نامزد کیے جانے کا امکان ہے
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: عراقی کردستان کی پیٹریاٹک یونین کے ایک رکن نے سابق
نومبر
پہلی بار حقیقی کھلاڑی سے پالا پڑا تو سب اناڑیوں کی ’کانپیں ٹانگ‘ رہی ہیں
?️ 11 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان تحریک انساف کے رہنماء اسد عمر نے
مارچ
وقت ضائع نہ کرؤ ورنہ پچھتاؤ گے؛انصاراللہ کا جارحین سے خطاب
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اس بات پر زور
مارچ
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی اتحادی حکومت کے ڈھانچے کو تاحال حتمی شکل نہ دے سکیں
?️ 18 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی اتحادی حکومت کے ڈھانچے
فروری
بھارت مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، حریت رہنما
?️ 23 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
فروری