?️
لاہور(سچ خبریں)وزیر اعظم نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کی بدانتظامی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گندی سیاست کے سبب یہ نادر سہولت 2 سال تک غیر فعال اور زیرالتوا رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جدید ترین سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان کے مطابق یہ ہسپتال غریبوں اور ناداروں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پی کے ایل آئی کا قیام غریبوں اور ناداروں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہوا اور اس میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی، انہوں نے کہا کہ میں یہ سچے دل سے چاہتا تھا اور اب بھی چاہتا ہوں کہ یہ ادارہ پاکستان کا جان ہاپکنز بن جائے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ایک عالمی معیار کا ہسپتال ہے لیکن افسوس ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اسے کس طرح نظر انداز کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ادارے کا مقصد پورے پاکستان سے ہزاروں لوگوں کی خدمت کرنا تھا، نامور ڈاکٹر فزیشن اور سرجن بھی آئے لیکن حکومت بدلنے کے بعد جو کچھ ہوا وہ دکھ بھری کہانی ہے، میں یہاں وہ کہانی سنانے نہیں آیا ہوں، کسی بھی قسم کے الزام تراشی کے بغیر میں یہ ضرور کہوں گا کہ ایسا صرف اس لیے ہوا کیونکہ یہ ادارہ ہماری نگرانی میں بنایا گیا تھا، بالآخر عوام کا پیسہ ہی داؤ پر لگا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ تقسیم شدہ پول کے بعد بچ جانے والی آمدنی قرضوں کی ادائیگی اور دفاعی اخراجات میں صرف ہوجاتی ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ اگر کینسر کے علاج اور جگر/گردے کی پیوند کاری اور دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے 20 ارب روپے میں ایک ہسپتال بنایا جائے جب کہ دنیا بھر سے ماہرین کو بلایا جاتا ہے لیکن اگر اس کو نظرانداز کردیا جاتا ہے تو اس کا نقصان بالآخر کس کو ہوتا ہے؟
وزیراعظم نے کہا کہ جب انہوں نے مئی 2018 میں پی کے ایل آئی کا افتتاح کیا تھا اس وقت 5 ٹرانسپلانٹ کیے جا چکے تھے، انہوں نے یاددہانی کروائی کہ ایک مریض کی اہلیہ نے انہیں بتایا تھا کہ مفت علاج کی وجہ سے اس کی زندگی بدل گئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوئی ایک کہانی نہیں، ایسی ہزاروں کہانیاں اور مریض ہیں جن کا علاج ہونا تھا لیکن صرف سیاست اور گندی سیاست نے ہسپتال کو 2 سال تک غیر فعال رکھا، غریبوں کے ساتھ اس سے بڑی ناانصافی اور کیا ہو سکتی ہے۔
وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ جب 2008 میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی اور انہیں پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنایا گیا تو انہوں نے ریسکیو 1122 کا دائرہ کار وسیع کیا جوکہ پاکستان مسلم لیگ قائد (پی ایم ایل ق) کے چوہدری پرویز الٰہی کا اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اتنا بڑا اقدام تھا کہ میں نے اسے پورے صوبے تک پھیلا دیا، اس کا تعلق چوہدری پرویز الٰہی کی ذات سے نہیں تھا، اس کا تعلق اس ملک کے مریضوں اور عام آدمی کی خدمت سے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر سیاست دان اپنی سمت درست کریں اور ملک کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کریں تو مسائل کو ختم کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے آپ کا دل بڑا ہونا چاہیے، ہمیں اپنی پسند اور ناپسند سے اوپر اٹھنا ہو گا۔
وزیر اعظم نے میاں منشا پر زور دیا کہ وہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں ایسے چار اسپتال بنائیں، انہوں نے کہا کہ یہ کام تب ہو گا جب آپ اس مقصد کیلئے 4 سے 6 ارب روپے نکالیں گے اور یہ میاں منشا صاحب کے لیے سمندر میں ایک قطرے جیسا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے کہ اگر وہ 6 ارب روپے کی سرمایہ کاری کریں گے تو انہیں 60 ارب روپے کا منافع ہوگا۔
وزیر اعظم شہباز نے اس ہسپتال کے قیام میں شامل تمام افراد کو خراج تحسین پیش کیا جس سے مستقبل میں لاکھوں مریض مستفید ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں 503 پوائنٹس کی کمی
?️ 9 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شیئرز
جنوری
قطر افریقہ میں قدم جمانے کا خواہاں، صومالیہ کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: صومالیہ کے صدر اور قطر کے امیر نے دونوں ممالک
دسمبر
نیٹن یاہو کے سابق حفاظتی دستے کے سربراہ کی فیملی کے رویوں پر قابل توجہ انکشافات
?️ 7 فروری 2026 سچ خبریں:اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیٹن یاہو کے سابق حفاظتی دستے کے
فروری
ٹیکساس فائرنگ کے واقعے میں پولیس کی غفلت
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: 18 سالہ بندوق بردار سے نمٹنے کے لیے کوئی مسلح
مئی
واٹس ایپ نے اہم ترین فیچر پر کام شروع کر دیا
?️ 23 جنوری 2022سان فرانسسکو(سچ خبریں)پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب
جنوری
موساد اور شباک نے غزہ میں فوجی شکست کو تسلیم کیا
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر جنگ نے آرمی
مئی
شہباز شریف سے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
?️ 17 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے آصف علی زرداری اور مولانا
مئی
غزہ کی حکومت نے طوفان اور سردی کے درمیان لاکھوں بے گھر افراد کے لیے خطرے سے خبردار کیا ہے
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میونسپلٹی یونین کے سربراہ نے اس بات
دسمبر