?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے ملکی سطح پر “کامیاب پاکستان” پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پروگرام رواں ماہ لانچ کردیا جائے گا۔ کامیاب پاکستان حکومت کافلاحی ایجنڈے پرمشتمل سب سےبڑاپروگرام ہو گا۔ اس منصوبے سے ہر پاکستانی فائدہ اٹھا سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملکی سطح پر “کامیاب پاکستان” پروگرام فوری شروع کرنے کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت کامیاب پاکستان پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں معاون خصوصی عثمان ڈار، قومی بینک کے سربراہ اور اعلی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام رواں ماہ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، ہاؤسنگ منصوبے، اسکل ڈیولپمنٹ اور آسان قرضوں کوکامیاب پاکستان کے بینر تلے لایا جائے گا جبکہ ہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات کو بھی کامیاب پاکستان پروگرام کاحصہ بنایا جائےگا۔.
اس پروگرام کیلئے حکومت نےاربوں کا بجٹ مختص کر دیا، 5 لاکھ تک بغیر سود قرضہ دیا جائےگا ، وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا نچلے طبقےکے40لاکھ خاندان کوکامیاب پاکستان پروگرام میں شامل کریں گے اور کسانوں کوبلاسود قرض اور کاروبار کیلئے مالی مدد دیں گے جبکہ صوبوں کےعوام کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس میں شامل کیا جائےگا۔
اس موقع پر معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان حکومت کافلاحی ایجنڈے پرمشتمل سب سےبڑاپروگرام ہو گا، حکومت ہر خاندان میں سے ایک فردکوتیکنیکی تعلیم دے گی، منصوبے کے ذریعےعوام کو کم قیمت ہاؤسنگ اسکیم میں شامل کیا جائےگا۔
عثمان ڈار نے کہا کہ مائیکروفنانسنگ کےذریعے نچلے طبقے کی مدد کاطریقہ کاربھی طےہوگا، وزیراعظم نےملک گیر سطح پرعوامی فلاح کےاقدامات کی ہدایت کی ہے،نوجوانوں اورکسانوں سمیت ہر پاکستانی منصوبے سےبراہ راست فائدہ اٹھاسکےگا، وزیر خزانہ سےمشاورت مکمل کر لی ہے، پروگرام چند دنوں میں لانچ کردیاجائےگا۔


مشہور خبریں۔
روس کی فوجی طاقت کو بحال کرنے میں 10 سال لگیں گے: یوکرین
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: یوکرین کے وزیر دفاع الیگزینڈر رزنیکوف نے جمعہ کی رات
دسمبر
پی آئی اے نے 22 سالوں کے بعد عرب اسلامی ممالک کے لئے پرواز کا آغاز کیا
?️ 19 ستمبر 2021دمشق (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی
ستمبر
93 جمہوری نمائندے: غزہ چیریٹی فاؤنڈیشن کو بند کیا جانا چاہیے
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی کانگریس میں 93 ڈیموکریٹک نمائندوں نے ملک کے وزیر
جولائی
عمران خان خاتون جج زیبا چودھری سے معافی مانگنے پہنچ گئے
?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا
جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا مودی جارحیت دہراتا رہے گا۔ مشعال ملک
?️ 14 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال
مئی
مسجد اقصیٰ پر حملے کا کرارا جواب
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کے مغربی کنارے میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ڈپٹی
اکتوبر
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنا رہے ہیں ، مشعال ملک
?️ 10 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت
دسمبر
گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عرب دنیا کے لیے سنگین خطرہ:خلیجی تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل
?️ 31 اگست 2025گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عرب دنیا کے لیے سنگین خطرہ:خلیجی تعاون کونسل
اگست