?️
لاہور(سچ خبریں) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے تبصرے میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے اس دورے سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تلخیوں میں کمی آئی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان دورے کے بعد جائزہ لیں وہ کونسے لوگ کہتے تھے کہ دو عرب ملک حکومت گرانا چاہتے ہیں حقیقت میں کوئی حکومت نہیں گرانا چاہتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے تبصرے میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تلخیوں میں کمی آگئی ہے، وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب بہت کامیاب رہا ہے، سعودی ولی عہد نے ایئرپورٹ پروزیراعظم کا خود استقبال کیا، معاہدے ہوئے، معاہدے بھی ہوئے ہیں،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جوپچھلے کچھ عرصے میں تلخیاں پیدا ہوئی تھیں ان تلخیوں میں کمی آگئی ہے، وزیراعظم کو اب دورہ سعودی عرب کے بعد جائزہ لینا ہوگا کہ وہ کون لوگ تھے جو کہہ رہے تھے کہ دو عرب ملک حکومت گرانا چاہتے ہیں، جبکہ کوئی عرب ملک حکومت نہیں گرانا چاہتا تھا۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان سعودی دارلحکومت ریاض میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے بعد روضہ رسولﷺ پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں، خاتون اول بشریٰ بی بی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ مدینہ منورہ کے گورنرامیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی آج سعودی ولی عہد شہزادمحمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔
اعلیٰ سطحی وفود کی ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے پانچ ایم اویوز دستخط ہوئے ہیں،ان ایم اویوز میں سرمایہ کاری، کامرس، قیدیوں اور کثیرالجہتی تعاون کے بارے میں ہیں۔پاک سعودی کوآرڈینیشن کونسل بنی ہے، یہ بڑی اہمیت کی حامل ہے، اس کونسل کو ایک طرف وزیراعظم عمران خان اور دوسری طرف سعودی ولی عہد سرپرستی کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم مسجد نبویﷺ میں روزہ افطار کریں گے اور آج رات مدینہ منورہ میں ہی قیام کریں گے۔ کل صبح وزیراعظم براستہ جدہ مکہ مکرمہ کیلئے روانہ ہوں گے اور کل دوپہر عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ جس کے بعد وزیر اعظم جدہ جائیں گے اور وہاں سے شام کو پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
?️ 11 اکتوبر 2022سندھ: (سچ خبریں) کامران خان ٹیسوری نے 34ویں گورنر سندھ کی حیثیت
اکتوبر
جاپانی انجینئرز نے تیز رفتار انٹرنیٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا
?️ 18 جولائی 2021ٹوکیو(سچ خبریں)جاپانی انجینئرز نے ناقابل یقین تیز رفتار انٹرنیٹ کا نیا عالمی
جولائی
حکومتی وفد کی چوہدری برادران سے ملاقات
?️ 28 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)حکومتی وفد پیر کو چوہدری برادران کی رہائش گاہ ملاقات
مارچ
ہمیں فوجی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے: زیلنسکی
?️ 28 فروری 2026 سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اعتراف کیا ہے کہ
فروری
تھریڈز میں ٹرینڈز کے فیچر کی آزمائش
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: فیس بک کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کی جانب سے متعارف
نومبر
سعودی حکام کیوں پریشان ہیں؟
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب اپنی علاقائی حیثیت کو کمزور ہونے کے خدشات
ستمبر
اسرائیلی حکومت کیا کرنا چاہتی ہے؟
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں شام کے مستقل
اگست
الیکشن کے بعد پہلی بار عمران خان سے ملاقات ہوئی، بیرسٹرعلی ظفر
?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما
فروری