?️
اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری طور پر کروانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب میں بلدیاتی امور سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
اجلاس میں پنجاب حکومت کی وزیراعظم کو صوبے میں نئے لوکل گورنمنٹ ماڈل پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مقامی حکومت جمہوریت کا بنیادی ڈھانچہ ہے، مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ بلدیاتی نمائندوں کے براہ راست انتخاب کو یقینی بنایا جائے۔دوسری جانب پنجاب کے بلدیاتی نظام کے بارے اتحادیوں میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی مشترکہ کمیٹی میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے مسودہ قانون کے سفارشات پر اتفاق کرلیا گیا۔پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے مسودہ قانون کے معاملے پر اتحادیوں میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی مشترکہ کمیٹی میں سفارشات پر اتفاق کرلیا گیا۔
تحریک انصاف ،مسلم لیگ ق کی قیادت کاایک اور مذاکراتی راؤنڈ ہوا، جس میں تحریک انصاف کی جانب سے اسد عمر ،شفقت محمود،غلام سرور نےشرکت کی جبکہ ق لیگ کی جانب سے وفاقی وزیر آبی وسائل مونس اعلیٰ ،طارق بشیرچیمہ شریک ہوئےوزیر بلدیات پنجاب محمود الرشید ،وزیر صنعت اسلم اقبال نے بھی میٹنگ میں شرکت کی ، اجلاس میں اتحادی جماعتوں کی قیادت نے بلدیاتی انتخابات کیلئےمسودہ قانون پرمشاورت کی ، گزشتہ اجلاس میں دونوں اتحادیوں نے مسودہ قانون کےسفارشات مرتب کی تھیں۔
سفارشات وزیراعظم کوبھیجی گئیں اور گائیڈ لائنز کے بعد دوبارہ اتحادی نے تجاویزپرغور کیا، سفارشات کے مطابق نئے بلدیاتی نظام کے تحت پنجاب میں 11میٹرو پولٹین ہوں گی اور 70فیصد سیٹیں متناسب نمائندگی کے طور پر کی جائیں گی جبکہ ہر جماعت اپنی فہرست دے گی۔وزیر اعظم نے مشترکہ اتحادی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اتحادی کمیٹی کی سفارشات کی حتمی جائزہ لیکرمنظوری دیں گے۔


مشہور خبریں۔
بن گویر کا متنازعہ بیان؛ غزہ کو صرف ایک چیز بھیجنی چاہیے — بم!
?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر داخلہ امنیت ایتامر بن گویر نے غزہ پٹی کو
جولائی
خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ توڑ اضافہ
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے خلاف روس کی فوجی کاروائی کے بعد سے تیل
مارچ
اردوغان صدارتی انتخابات میں قطعی اکثریت سے محروم
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدارتی انتخابات کے پولنگ اسٹیشنوں کے دروازے آج صبح
مئی
صیہونی تعلیمی نظام میں عرب طلبہ کے ساتھ امتازی سلوک
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست میں عرب طلبہ کو سرکاری اور مذہبی صہیونی
مئی
عرب صیہونی نشست ملتوی ہونے کی وجوہات
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے مراکش میں بعض عرب
جون
تونس کی پارلیمنٹ میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کے بارے میں اہم بل پیش کردیا گیا
?️ 8 جون 2021تونس (سچ خبریں) تونس کی پارلیمنٹ میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار
جون
لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا سسٹم داخل، بادل کب برسیں گے؟ برفباری کہاں ہوگی؟
?️ 21 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش
دسمبر
سرکاری ملازمین کی جانب سے یومیہ الاؤنس کا غلط استعمال روکنے کے لیے وزارت خزانہ کا اہم اقدام
?️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹیکس دہندگان کی قیمتی رقم سے سرکاری ملازمین
اکتوبر