?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گم شدہ صحافی و بلاگر مدثر نارو کے والدین اور ان کے بیٹے سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے مدثر نارو کے والدین کو بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے جبری گمشدگیوں کی روک تھام کے لیے باقاعدہ قانون سازی کی۔ اس ملاقات میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری بھی موجود تھیں۔ شیریں مزاری نے بتایا کہ وزیر اعظم نے مدثر نارو کے اہل خانہ کی بات تفصیل سے سنی، جس کے بعد انہوں نے وزیر اعظم آفس اور سیکریٹری داخلہ کو ہدایات جاری کر دیں۔
وزیر اعظم نے مدثر نارو کے بچے کی دیکھ بھال کی بھی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر وزارت داخلہ کے اہلکار بھی مدثر نارو کی فیملی کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس پہنچے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کو مدثر نارو کے اہل خانہ سے ملنے کی ہدایت کی تھی۔ گذشتہ ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ شخص مدثر نارو کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت لا پتہ شخص کے اہل خانہ کی جانب سے وکیل ایمان مزاری اور عثمان وڑائچ جبکہ وزارت دفاع کا نمائندہ بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے بتایا کہ 20 اگست 2018ء کا واقعہ ہے، اس وقت وزیراعظم عمران خان ہی تھے ، انہوں نے اسی روز عہدے کا چارج لیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کو متاثرہ فیملی کو سننے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اٹارنی بتائیں کب وزیراعظم اور وفاقی کابینہ متاثرہ فیملی کو سن کر مطمئن کریں گے۔
اسلام باد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو مطمئن کریں کہ ریاست اس میں شامل نہیں ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے پیر تک تاریخ نہ بتائی تو آئندہ سیکریٹری داخلہ پیش ہوں۔ ریاست اور وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے اور لاپتہ ہونے والے شخص کے اہل خانہ کو مطمئن کرے، ملک میں جبری گمشدگی کا رجحان موجود ہے ، مدثر کی ایک ماں ہے، بیوی ہے اور ایک بچہ بھی ہے، ریاست ساتھ ہوتی تو وہ در بدر نہ پھر رہے ہوتے، لاپتہ شہری کی بازیابی یقینی بنانا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
عدالت نے کہا کہ یہاں کوئی رول آف لاء نہیں ہے۔ یا تو یہاں جبری گمشدگی نہ ہوتی ہو پھر بات کریں، ان کے اہل خانہ مطمئن نہیں ہیں، ایسے میں ان کو مطمئن کرنا وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کی ذمہ داری ہے۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے ذریعے خوف کا ماحول قائم کر رکھا ہے
?️ 25 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارتی فوجیوں
مارچ
اسرائیل میں نیا سیاسی بحران
?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی داخلی انٹیلی جنس ایجنسی شاباک (شین بیت) کے سربراہ
مارچ
عرب ممالک کی ایران اور ترکی کے ساتھ یکساں مؤقف اپنانے کی کوشش
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:مصری سفارت کاروں نے کہا کہ جی سی سی کے رکن
دسمبر
کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات: 11 یو سیز میں سے 7 پر پیپلز پارٹی، 4 پر جماعت اسلامی کامیاب
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کراچی میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیر
مئی
افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ویکسین پلانے والی تین خواتین کو قتل کردیا
?️ 30 مارچ 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں قتل و غارت جاری ہے اور آئے
مارچ
حکومت نوجوانوں کی ہر طرح سے مدد کے لئے تیار ہے: وزیراعظم
?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کامیاب جوان پروگرام کے 2سال مکمل ہوگئے ہیں،
نومبر
کشمیر مکمل طور پر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے، کل جماعتی جماعتی حریت کانفرنس
?️ 10 مئی 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و
مئی
محمود اچکزئی کی کال پر بلوچستان میں ہڑتال؛ سڑکیں بند‘ مارکیٹس کو تالے‘ کئی کارکن گرفتار
?️ 8 ستمبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی
ستمبر