?️
اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی صورتحال کافی سنگین ہو چکی اور ہمسایہ ملک میں دوسری لہر نے کافی تباہی مچائی ہوئی ہے جب کہ اس وقت ہمسایہ ملک بھارت کو کافی مشکلات کا سامنا ہے بھارت کی سنگین صورتحال کو دیکھتے وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بھارت سے اظہار یکجہتی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستانی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا چاہتا ہوں کیونکہ وہ کورونا وائرس کی ایک خطرناک لہر سے لڑ رہے ہیں۔ ہماری دعائیں بھارت سمیت دنیا بھر میں وبائی امراض میں مبتلا تمام لوگوں کے ساتھ ہیں،اللہ تمام مریضوں کو جلد صحتیاب کرے وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں مل کر انسانیت کا سامنا کرنے والے اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
بھارت میں گزشتہ روزصرف 24 گھنٹوں میں 23 اپریل کو کورونا وائرس کے 3 لاکھ 32 ہزار 730 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 2263 مریض انتقال کر گئے ۔ یہ اعداد و شمار دنیا میں یومیہ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد بھی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار 920 ہوچکی ہے۔
دہلی حکومت کے آن لائن ڈیٹا بیس کے مطابق دو تہائی سے زائد اسپتال مکمل طور پر بھر چکے ہیں۔ عوام کو بلا ضرورت گھر سے نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایات کی جا رہی ہیں ۔ دوسری جانب وبا کی تیزی سے بگڑتی صورتحال کے باعث ملک میں صحت کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔کئی اسپتالوں میں آکسیجن کی مصنوعی قلت بھی پیدا کی جا رہی ہے جس سے اسپتالوں میں موجود کئی مریضوں کی حالت تشویشناک بھی ہوئی۔ اسپتالوں میں جگہ کی کمی کی وجہ سے بھارت میں کئی شہری اسپتالوں کے سامنے ہی پگڈنڈیوں اور فُٹ پاتھ پر سونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ملزم بری ہوجائے تو مقتولین کے ورثا کو دیت کی ادائیگی حکومت کی ذمہ داری نہیں، سندھ ہائیکورٹ
?️ 11 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے سیشن عدالت کے اس حکم کو
مئی
کیا لبنان کی جنگ عرب لیگ کو خواب غفلت سے جگائے گی؟
?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: اگرچہ اسلامی ممالک میں اسرائیلی جرائم کی مذمت کے لیے
ستمبر
نیتن یاہو عملی طور پر اسرائیل میں قید
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: جمعرات کو، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی
نومبر
کرونا وائرس کی چوتھی لہر سے 24 گھنٹوں میں 39 اموات ہوئیں
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر
جولائی
امریکی کانگریس ارکان کا وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے نام خط
?️ 20 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) امریکی کانگریس ارکان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
نومبر
پاکستان نے بھارت کی تردید مسترد کر دی
?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے
جولائی
بی جے پی لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے، فاروق عبداللہ
?️ 14 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اپریل
انتخابات میں منتخب 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تشکیل
?️ 14 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور پولیس نے انتخابات میں منتخب ہونے والے 9
فروری