اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی مدد کرنا ہماری مذہبی ذمہ داری ہے، دنیا میں کسی ملک نے افغانستان سے زیادہ مسائل کا سامنا نہیں کیا۔، افغانستان کا 70 فیصد بجٹ کا انحصار غیر ملکی امداد پر ہے۔او آئی سی کو افغان عوام کی مدد کرنی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے اسلام تعاون تنطیم (او آئی سی) اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 41 سال بعد او آئی سی کا پاکستان میں اجلاس ہو رہا ہے، دنیا میں کسی ملک نے افغانستان سے زیادہ مسائل کا سامنا نہیں کیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغان آبادی غربت کی سطح سے نیچے آتی جا رہی ہے، افغانستان کا 70 فیصد بجٹ کا انحصار غیر ملکی امداد پر ہے، اگست میں حالات بدلے تو افغانستان کے اثاثے منجمد کر دیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال سنگین ہے، قابل افسوس ہے افغان مسئلے پر دنیا خاموش ہے، بروقت اقدام نہ کیا تو انسانی بحران بن سکتا ہے، افغانستان کی مدد کرنا ہماری مذہبی ذمے داری ہے، او آئی سی کی ذمے داری ہے کہ افغانستان کی مدد کرے۔