?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت فرخ حبیب نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنے کے حوالے سے عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں، بلین ٹری منصوبہ کو اقوام متحدہ ، ورلڈ اکنامک فورم، بون چیلنج میں پذیرائی حاصل ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یواین نے10 سال میں درجہ حرارت شدید بڑھنے کی ریڈوارننگ دی ہے ، وزیراعظم عمران خان شجر کاری مہم کی خود قیادت کررہے ہیں ، لاہوراربن میاوا کی ،آج لسبیلہ میانی میں مینگروز کی شجر کاری ہوگی اور کل لال سوہانرابہاولپورمیں ڈرون شجرکاری ہوگی۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنے کے حوالے سے عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں، عالمی ادارے بھی وزیراعظم عمران خان کی ان کاوشوں کے متعرف ہیں جبکہ بلین ٹری منصوبہ کو اقوام متحدہ ، ورلڈ اکنامک فورم، بون چیلنج میں پذیرائی حاصل ہوئی۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پچھلے 10 سال میں 300 فیصد اضافہ کیساتھ پاکستان دنیا میں واحد ملک بن گیا ہے، جہاں سب سے زیادہ مینگروز جنگلات کی نشونما ہورہی ہے، ان کی حفاظت اور نشونما کرنے کے لئے بڑی تعداد میں وہاں کے پرانے مقامی لوگوں کے لئے گرین نوکریوں کے مواقع بھی مل رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
عمان اور عرب لیگ کی طرف سے منفی ردعمل
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: عرب لیگ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ
فروری
اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی جنوبی شام پر پرواز
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: سوری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں
جولائی
لبنان کی حزب اللہ کا نیا شاہکار
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کےالاقصیٰ طوفان آپریشن کو روکنے میں اسرائیل کی
جون
ہم بین الاقوامی قرض دہندگان کے ساتھ ‘ڈیٹ فار نیچر’ معاہدے پر کام کر رہا ہیں
?️ 7 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر امریکی نشریاتی
جون
اسرائیلی توسیع پسند منصوبوں کے خلاف مشترکہ عرب،اسلامی محاذ تشکیل دیا جائے
?️ 15 ستمبر 2025اسرائیلی توسیع پسند منصوبوں کے خلاف مشترکہ عرب۔اسلامی محاذ تشکیل دیا جائے
ستمبر
مشرق وسطی میں بوریل کے دورہ کا مقصد
?️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں:یورپی یونین کے سفارتی مشن کے سربراہ جوزپ بوریل مشرق وسطیٰ
اکتوبر
صیہونی اب تک غزہ کے عوام پر کتنا دھماکہ خیز مواد گرا چکے ہیں؟
?️ 11 نومبر 2023غزہ کی پٹی کے سرکاری اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر
ہم ’یہودی‘ نہیں مسلمان ہیں، ’سر راہ‘ ایجنڈا کے تحت نہیں بنا، منیب بٹ
?️ 22 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے ’سر راہ‘
مارچ