?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب سے واپسی پر عوام کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کریں گے، خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، وزیراعظم کے دورے سے دوطرفہ تعلقات پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے، خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، زراعت پر توجہ دے رہے ہیں، ملک بہت جلد خوراک میں خود کفیل ہوگا، برآمدات، ترسیلات زر اور محصولات میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک دوسرے کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، وفاقی حکومت کراچی اور سندھ کے عوام کیلئے میگاپراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔
وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ میں حکومت کا قیمتوں پرکوئی کنٹرول نہیں، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ایک دوسرے کیخلاف احتجاج کررہی ہیں، اپوزیشن کااحتجاج ٹوپی ڈرامہ ہے، مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں ہوئی ہے، خیبرپختونخوا کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کرچکے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج کو پیالی میں طوفان قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خاتمے کی باتیں چھٹی بار کی جارہی ہیں، اللہ نے جو لکھا ہے وہی ہوگا، مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں آئی ہے، وسط ایشیا کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے، دنیا کو 90 کی دہائی کی غلطی نہیں دہرانی چاہیے۔ اسد عمر نے امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کی، سی پیک کے دائرہ کار میں وسعت آتی جارہی ہے، کچھ ممالک نہیں چاہتے کہ سی پیک وسعت پکڑے۔
آخری سال 800 ارب روپے کا بجٹ کیا گیا تھا، پچھلے سال ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے تھا ، اخراجات زیادہ ہوئے، پچھلے سال ترقیاتی اخراجات سو فیصد ہوئے۔


مشہور خبریں۔
روس اور نیٹو کے درمیان تصادم کا امکان
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں:بلغاریہ کے وزیر دفاع کا خیال ہے کہ ترکی کے کارگو
اگست
’آپریشن رجیم چینج‘ کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا، فواد چوہدری
?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر
دسمبر
حسین الحاج حسن: اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا نتیجہ لبنان کی خودمختاری کا محافظ ہونا چاہیے
?️ 11 اپریل 2026سچ خبریں: لبنانی پارلیمان میں وفاداری کے پارلیمانی گروپ کے نمائندے اور
اپریل
طوفان الاقصیٰ نے کیسے خطے میں امریکی اور صیہونی خواب چکنا چور کیے؟
?️ 22 فروری 2024سچ خبریں: لبنان میں حماس کے نمائندے نے غزہ جنگ کی حقیقت
فروری
غزہ کے مریض اور زخمی آہستہ آہستہ موت کے شکار
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں اسرائیلی ریاست کی نسل کشی اور ظالمانہ
نومبر
پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
?️ 21 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کو
ستمبر
نیلم منیر نے نکاح کی تصاویر شیئر کردیں
?️ 4 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ نیلم منیر نے مایوں کی تقریب
جنوری
ایرانی وزیر خارجہ عمان کے لیے روانہ
?️ 11 جولائی 2026سچ خبریں: اسماعیل بقائی، ترجمان وزارت خارجہ نے وزیر خارجہ کے عمان کے
جولائی