?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان ایک بار پھراتوار کو عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دینے کے لئے تیار ہیں اس حوالے سے ذرائع کے مطابق آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ پروگرام اتوار کوبراہ راست نشر کیا جائے گا، رواں ماہ کے آغاز میں بھی یہ پروگرام منعقد ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انشاللہ اس اتوار وزیراعظم ایک بار پھر آپ سے براہ راست بات کریں گے، آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ پروگرام اتوار کوبراہ راست نشر کیا جائے گا۔
یاد رہے رواں ماہ کے آغٖاز میں وزیراعظم عمران خان نے عوام کے سوالات کے جواب دیئے تھے ،لاک ڈاؤن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کسی بھی قیمت پر لاک ڈاؤن نہیں لگائیں گے کیونکہ اس سے معیشت تباہ ہو جائے گی ، لاک ڈاؤن کے بعد بھارتی حکومت کو کتنی قیمت ادا کرنا پڑی اور اس سے ان کی معیشت ڈوب گئی۔
آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ” کے لائیو سیشن میں وزیراعظم نے اسلام آباد میں سفاکانہ طریقے سے قتل کی جانے والی نور مقدم کیس اور افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا سے متعلق کھل کر گفتگو کی تھی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نور مقدم کیس کو پہلے دن سے دیکھ رہا ہوں یہ خوفناک کیس ہے،کیس کی مکمل تفصیل حاصل کرچکا، میں یہ واضح کردوں کہ اگر ملزم بڑے خاندان سے ہے تو بچ جائیگا ایسا نہیں ہوگا، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے دہری شہریت کا حامل ہے بچ جائیگا توایسا نہیں ہوگا۔


مشہور خبریں۔
پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کا نیا پارلیمانی لیڈر مقرر
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں نیا پارلیمانی لیڈر
اگست
صیہونی حکومت کی اہم ویب سائٹس ہیک
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک اخبار نے منگل کی رات خبر
اگست
امیتابھ بچن نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
?️ 22 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) مقبولیت کی دوڑ میں بِگ بی کے نام سے
جنوری
ہالینڈ کے مسلمانوں کا قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرہ
?️ 27 اگست 2023سچ خبریں: قرآن پاک کی بے حرمتی پر ہالینڈ کے مسلمانوں نے
اگست
الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش
?️ 22 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے جج نے توہین عدالت کی سزا
نومبر
پچیس یا چھبیس سال کی عمر میں شادی کا سوچوں گی، عینا آصف
?️ 18 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل عینا آصف نے کہا
اپریل
شام میں امریکی کے غیر قانونی اقدامات
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے شام میں امریکی فوج
اگست
جنوبی افریقہ نے فلسطینی پاسپورٹ رکھنے والوں ویزا فری داخلہ عارضی طور پر روک دیا
?️ 7 دسمبر 2025 جنوبی افریقہ نے فلسطینی پاسپورٹ رکھنے والوں ویزا فری داخلہ عارضی
دسمبر