وزیرمواصلات وتعمیرات کی زیرصدارت سوات موٹر وے فیز۔II کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

?️

پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے وزیرمواصلات و تعمیرات شکیل احمد نے کہا ہے کہ عوام کو آمدورفت کی سہولیات دینے اورتجارت و سیاحت کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سڑکوں اور موٹرویز کی تعمیر ضروری ہے جس کے لئے صوبائی حکومت بھر پوراقدامات اٹھا رہی ہے اورسوات موٹروے فیز۔II کا منصوبہ اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سوات موٹر وے فیز۔II کے حوالے سے پشاور میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرصوبائی وزیرجنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان،وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹرامجد علی،سوات سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اورصوبائی اسمبلی سمیت سوات موٹر وے فیز۔II کے پراجیکٹ ڈائریکٹر برکت علی، منیجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی اسد علی اوردیگرافسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں سوات موٹروے فیز۔II کے منصوبے کے موجودہ تعمیراتی ڈیزائن اورمنصوبے کو عوامی توقعات کے مطابق مفید بنانے پرتفصیلی غور و خوض کیا گیا،شرکاء اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 36.50بلین روپے کی لاگت پرمشتمل سوات موٹر وے فیز۔IIتقریباً 80 کلومیٹر طویل ہوگی اور9پلوں کی تعمیر کے ساتھ 7انٹرچینج بھی منصوبے میں شامل ہیں جبکہ درکار اراضی کے حصول کے لیے 21.5 بلین روپے مختص کیئے گئے ہیں،صوبائی وزیرمواصلات نے کہا ہے کہ سوات موٹروے فیز۔I کی کامیابی کے بعد صوبائی حکومت اب فیزII کی تعمیرشروع کررہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تعمیراتی منصوبے عوامی فلاح و بہبود کے لئے ہوتے ہیں اورسوات موٹر وے فیز۔II میں جہاں بھی مقامی لوگوں کومسائل کا سامنا ہے تو صوبائی حکومت پوری سنجیدگی کے ساتھ انہیں حل کرنے پر توجہ مرکو ز کئے ہوئے ہے،صوبائی وزیرنے اس ضمن میں حکومتی سطح پرایک کمیٹی بھی تشکیل دی جو مقامی لوگوں کے منصوبے کے حوالے سے تحفظات دور کرنے، ڈیزائن میں مزید بہتری پیدا کرنے اوراسے عوامی ضرورتوں سے ہم آہنگ بنانے کے لئے اپنی سفارشات مرتب کرکے سوات موٹر وے فیزII کے حوالے سے منعقدہونے والے ا ئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں فلسطینی بستیوں کو مٹانے کی ناپاک کوشش، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے اسے جنگی جرم قرار دے دیا

?️ 17 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) ناپاک دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ

جعلی اکاؤنٹس، توشہ خانہ کیس میں آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت طلب

?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدرِ

نیٹو ایک فوجی شینگن بنانے کی کوشش میں

?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نیٹو پورے یورپ میں

اردوغان کے بیٹے کی شام میں الجولانی کے ساتھ گشت

?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے بیٹے نجم الدین

’آپ مسلم ہیں یا سکھ؟‘ گردوارہ کا دورہ کرنے پر میرب علی کو تنقید کا سامنا

?️ 27 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نوجوان اداکارہ میرب علی کو حال ہی میں کرتارپور

پاکستان میں ہمیں اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنا ہے:  وزیراعظم

?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ

انتخابات میں لبنانی جماعتوں نے کتنی سیٹیں حاصل کیں؟

?️ 18 مئی 2022سچ خبریں:  اتوار 16 مئی کو منعقد ہونے والے لبنانی پارلیمانی انتخابات

عرب اور اسلامی ممالک ایران کی حمایت کریں : انصار اللہ

?️ 15 جون 2025سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ کے رہنما نے زور دے کر کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے