?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ یکم جون سے اگلے 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کا تعین ہونا ہے اور اس حوالے سے پچھلے 15 دنوں میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں کوئی زیادہ رد وبدل نہیں ہوا اور نہ ہی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کوئی بہتری آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پھر بھی کوشش کی گئی جتنی بھی گنجائش ہو نکال کر عوام کو دیا جائے۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ حکومت نے پچھلی دفعہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے کمی کی تھی اور اس میں مزید 5 روپے کی کمی کی جا رہی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے ہے اور وہ رات 12 بجے کے بعد 253 روپے فی لیٹر ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں پچھلی دفعہ 12 روپے کم کردی گئی تھی اور آج اس میں مزید 8 روپے کی کمی کرکے مجموعی طور پر 20 روپے کمی ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت آج رات سے 262 روپے کی جا رہی ہے اور یوں دو ہفتوں کے اندر 20 روپے کی کمی ہوگی۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے کی کمی ہوئی تھی اور مزید 5 روپے کمی کی جا رہی ہے اور 150 روپے 68 روپے قیمت تھی وہ 147 روپے 68 پیسے نئی قیمت ہو جائے گی، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں مجموعی طور پر 17 روپے کی کمی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت 164 روپے 7 پیسے ہے، اس میں پچھلی دفعہ 12 روپے کمی کی گئی تھی لیکن آج کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا اور بدستور 164 روپے 7 پیسے رہے گا۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ ان قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں 15 جون کو رات 12 بجے تک ملک بھر میں برقرار رہیں گی۔
اس سے قبل 15 مئی کو وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 16 مئی سے 31 مئی تک کرنا ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کی ہر مہینے بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ ریلیف بین الاقوامی مارکیٹ کی بنیاد پر پاس کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول کی نئی قیمت 282 روپے سے کم ہو کر 270 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔
اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 30 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 288 روپے سے کم ہو کر 258 روپے فی لیٹر ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل میں 12 روپے فی لیٹر کم کی جا رہی ہے اور اس کی قیمت 176 روپے 7 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 7 پیسے فی لیٹر نئی قیمت ہو جائے گی۔
وزیرخزانہ نے کہا تھا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 164 روپے 68 پیسے سے کم ہو کر 152 روپے 68 پیسے مقرر کی جا رہی ہے۔
اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ ٹرانسپورٹرز اور ڈیزل کے استعمال والے مختلف محکموں اور اداروں سے گزارش ہے کہ وہ کرایوں اور دیگر مد میں عوام کو ریلیف دیں تاکہ عوام کو بھی براہ راست قیمتوں میں فرق ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ جب قیمتیں بڑھتی ہیں تو اس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کرایہ بڑھا دیتے ہیں، سبزیاں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے، اس لیے پاکستان کے عوام کے لیے کرایوں اور باقی معاملات میں کمی کا اعلان کریں۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 16 اپریل کو پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے اضافہ کر دیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 272 سے بڑھ کر 282 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی تاہم یکم مئی کو پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی تھی جبکہ دیگر مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔
وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت اگلے 15 روز کے لیے برقرار رہے گی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں 10 روپے فی لیٹر کم ہو کر بالترتیب 164روپے 68 پیسے اور 176 روپے 07 پیسے فی لیٹر کی جا رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
دشمن کے لیے متعدد حیران کن اقدامات تیار: یمن
?️ 31 اگست 2026سچ خبریں: ایک سینئر یمنی فوجی ذریعے نے المقادین کو انٹرویو دیتے
اگست
قیصریہ رہائش کے بعد یروشلم میں بھی نیتن یاہو کا گھر خالی
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ کے مطابق ڈرون کے ذریعہ قیصریہ کو
نومبر
کیا دفعہ 370 پر سماعت ہوگی؟
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: بھارتی سپریم کورٹ نے آئندہ دو اگست سے کشمیر کو
جولائی
غزہ کی حمایت اور منحوس تکون کے خلاف لاکھوں یمنیوں کا مارچ
?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی حمایت اور منحوس تکون کے خلاف لاکھوں یمنیوں
مارچ
یمنی قوم کی چھ سالہ مزاحمت کا راز اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہے: انصاراللہ کے سربراہ
?️ 3 فروری 2021سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما نے حضرت فاطمہ زہرا کی
فروری
ایران کے اسرائیل پر حملے کا جواب کیسے دیں گے؟امریکی صدر کا بیان
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا
اکتوبر
بظاہر امریکہ نہیں جانتا کہ جوہری پروگرام ایران کا جائز حق ہے : اولیانوف
?️ 3 اکتوبر 2026سچ خبریں: ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل نمائندے
اکتوبر
بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے۔ شیری رحمان
?️ 11 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا
مئی