وزیرخارجہ بلاول بھٹو جاپانی حکومت کی دعوت پر 4 روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپان کی حکومت کی دعوت پر 4 روزہ سرکاری دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے جس سے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر تعلقات کی بحالی کا امکان ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ جاپان کی حکومت کی دعوت پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سرکاری دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ جاپان میں پاکستان کے سفیر، جاپان کی وزارت خارجہ کے عہدیداروں اور پاکستانی برادری کے ارکان نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔

وزیرخارجہ کی روانگی کے بعد دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیرخارجہ کا دورہ طویل عرصے بعد جاپان کے ساتھ اعلیٰ قیادت کے درمیان رابطوں کی بحالی کا عندیہ ہے۔

جاپان کے دورے کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری اپنے جاپانی ہم منصب یوشیماسا ہایاشی کے ساتھ وفد کی سطح پر مذاکرات کریں گے، اس کے علاوہ جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا سے بھی ملاقات ہوگی اور جاپان کی قومی سلامتی کے مشیر ٹاکیو اکیبا سے بھی ملاقات طے ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیرخارجہ سینئر عہدیداروں اور مشہور کاروباری اداروں کے نمائندوں اور جاپان کے لیے افرادی قوت فراہم کرنے والے اداروں کے عہدیداروں سے ملاقات کا امکان ہے۔

دفترخارجہ نے بتایا کہ بلاول بھٹوزرداری جاپان کے ایک تھنک ٹینک ایشیائی ترقیاتی بینک انسٹیٹیوٹ (اے ڈی بی آئی) میں بھی خطاب کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دیرپا اور آزمودہ تعلقات قائم ہیں جو خلوص اور تنازعات پر مشترکہ نکتہ نظر سے مزید گہرے ہیں۔

اس سے قبل سیکریٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید نے ٹوکیو میں اپنے جاپانی ہم منصب شیگیو یامادا سے دوطرفہ سیاسی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جاپان کے سیکریٹری خارجہ نے پاکستان کے ساتھ خیرسگالی اور عوام اور حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جاپانی سیکریٹری خارجہ نے کہا تھا کہ وہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ جاپان کے حوالے سے پرامید ہیں اور اس کی اہمیت بھی اجاگر کی تھی۔

دفترخارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان اور جاپان کے درمیان اپریل 1952 میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے اور اکتوبر 2019 میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جاپان کے بادشاہ کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

بعد ازاں اسی برس کے اوائل میں اس وقت کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی جاپان کا دورہ کیا تھا اور دونوں ممالک نے وسائل میں ترقی، آئی ٹی، سیاحت اور آٹو موبائل سیکٹرز میں ممکنہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا تھا۔

یاد رہے کہ 2011 میں اس وقت کے صدر اور بلاول بھٹو کے والد آصف علی زرداری نے بھی جاپان کا دورہ کیا تھا اور اس دوران دونوں ممالک نے پاک-جاپان شراکت داری پر مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے تھے۔

مشہور خبریں۔

کواڈ اجلاس اور چین کو گھیرنے کی امریکی کوشش

🗓️ 12 مارچ 2021(سچ خبریں) امریکہ کے صدر جو بائیڈن جمعے کو جاپان، بھارت اور

مینجمنٹ کمیٹی کی مدت ختم ہونے پر پی سی بی کا مستقبل غیریقینی صورتحال سے دوچار

🗓️ 23 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کی مدت

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

🗓️ 11 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے ابتدائی روز

لاہور میں عمران خان کی سیکیورٹی خیبرپختونخوا پولیس کے سپرد، پنجاب پولیس نالاں

🗓️ 15 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

ٹرمپ جیسا مسخرہ صدر کیوں بنے؟

🗓️ 15 نومبر 2021سچ خبریں: جرمن کوچ نے سوال اٹھایا ہے کہ دو تفرقه‌انگیز شخصیات اپنے

خاشقجی کے قتل کو دبانے کے لیے بھاری رشوت

🗓️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد نے نگراں ادارے کی مخالفت کے

ہماری حکومت کرپشن کرنے والوں سے کبھی مفاہمت نہیں کرے گی

🗓️ 11 دسمبر 2021میانوالی(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے آپ سے

مسجد اقصیٰ کے علماء کے امام حسین کے روضے پر اسرائیل مردہ باد کے نعرے

🗓️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:اربعین حسینی کے موقع پر امام حسین کے روضے کے صحن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے