?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گوادر بندرگاہ کو مکمل فعال کرنے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیااور کہا کہ سی پیک ٹو پر کام میں وزارتوں اور سرکاری اداروں کی جانب سے کسی بھی قسم کا تعطل قبول نہیں،چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت چین پاکستان اقتصادی راہداری اور چینی سرمایہ کاری کے تحت دیگر منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطحی جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس کو سی پیک کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، جام کمال خان، احد خان چیمہ، رانا تنویر حیسن، قیصر احمد شیخ، سردار اویس خان لغاری، ڈاکٹر مصدق ملک، عبدالعلیم خان، معاون خصوصی طارق فاطمی، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
وزیرِ اعظم نے ملکی درآمدات بالخصوص حکومت کی جانب سے درآمد شدہ اشیاء کا ایک خاص تناسب گوادر بندرگاہ سے درآمد کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ سی پیک ٹو پر تیزی سے عملدرآمد کیلئے تمام وزارتوں کو آپسی روابط مربوط کیا جائے ، چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، چین کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کا مزید فروغ خوش آئند ہے،چین پاکستان اقتصادی شراکت داری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، متعلقہ افسران و ادارے یقینی بنائیں کہ دونوں ممالک کیلئے اس سے مثبت نتائج حاصل ہوں۔


مشہور خبریں۔
اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے نیتن یاہو کو لگام دینا ضروری ہے:وینزویلا کے صدر
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن
جون
وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے
?️ 26 اکتوبر 2021تہران(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے وفد کے ہمراہ 2
اکتوبر
نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کا حکم
?️ 6 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے اکتوبر سے فروری تک لاہور شہر
اکتوبر
پاکستان نے بھارتی شرانگیز واویلے کو مسترد کردیا ہے
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت
دسمبر
فرانس میں چاقو کے حملے میں 6 بچے زخمی
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:سیکورٹی ذرائع نے جمعرات کو اعلان کیا کہ فرانسیسی ایلپس کے
جون
اونروا: غزہ کے باشندے شدید گولہ باری میں خوراک کی تلاش میں ہیں
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ
جون
تنازعہ کشمیر کے حل تک حالات معمول پر نہیں آئیں گے: فاروق عبداللہ
?️ 25 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کشمیر کے
دسمبر
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے رمضان کی پہلی تاریخ کا اعلان کر دیا
?️ 3 اپریل 2021 اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے رمضان المباتک
اپریل