?️
پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انھیں وزیراعلی کا استعفی نہیں ملا۔ استعفی ملا تو تمام قانونی اور آئینی نکات کو دیکھ کر دستخط کروں گا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا اگر استعفے میں غلطی ہوئی تو واپس بھیجوں گا، وزیراعلیٰ تو پہلے ہی عہدے سے ہٹ جاتے لیکن اڈیالا جیل میں ملاقات کیے بغیر واپس آتے تھے۔ انھوں نے کہا میں نے کہہ دیا تھا کہ پی ٹی آئی میں میر جعفر میرصادق موجود ہیں، انھیں دیر سے پتہ چلا۔
گورنر فیصل کریم کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور دو کشتیوں کے سوار تھے، کبھی کہتے ریاست کے ساتھ ہیں کبھی کہتے تھے دہشت گردوں کے ساتھ ہیں۔
انھوں نے کہا نئے نامزد وزیر اعلیٰ بھی اتنے قابل نہیں، صوبہ ان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے کہا پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے دیکھتے ہیں وہ فیصلے بدلتے بھی رہتے ہیں، جو آئین کہتا ہے اس کے مطابق اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے۔
گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس بھی اچھی تعداد ہے، دیکھتے ہیں وہ کیا کرتی ہے، کل تک وزیر اعلیٰ اپنے وزیروں و مشیروں کو کرپشن پر نکال رہے تھے، آج وزیراعلی علی امین خود نکالے گئے۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ علاقوں کے 74 فیصد باشندے حماس کی تباہی سے مطمئن نہیں
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک نیٹ ورک کے حالیہ سروے کے
جولائی
شرمالشیخ اجلاس میں کیا ہوا؛امریکی اخبار کا انکشاف
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی اخبار کے مطابق، شرمالشیخ اجلاس میں دستخط شدہ معاہدے میں
اکتوبر
اسرائیل کے سابق وزیر جنگنے کیا اخلاقی جرائم کا اعتراف
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جنگ کے سابق وزیر موشہ یعلون نے
جنوری
فٹ بال ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کا دستہ قطر روانہ
?️ 10 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2022
اکتوبر
’ہماری عدالت جمہوری ہے، آپس میں اختلاف بھی کرتے ہیں‘، بھٹو پھانسی ریفرنس پر سپریم کورٹ میں سماعت
?️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی
فروری
پاکستانی پاسپورٹ کا دنیا کے بدترین پاسپورٹس میں شمار ہونے پر گورنر پنجاب کا رد عمل
?️ 11 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سماجی
جولائی
ترکی کے جنگی جہاز کاآن کا منصوبہ بحران کا شکار؛ وجہ؟
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:امریکی کانگریس نے ترکی کو جنگی جہاز کاآن کے انجن کی
ستمبر
شام عرب لیگ میں اپنی نشست واپس نہیں لینا چاہتا: الجزائر
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: اتوار کی شام الجزائر کے وزیر خارجہ رمطان لعمامره نے
ستمبر