?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی جائزہ اجلاس ہوا ہے اجلاس میں صوبائی سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نادیہ ثاقب نے بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کلینک آن ویل پر ایک کروڑ 82 لاکھ مریضوں کا علاج جبکہ 70 لاکھ الٹراساؤنڈ اور 12 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے، فیلڈ ہسپتال پر 28لاکھ مریضوں کی آمد رہی، 448468 لیب ٹیسٹ اور 170772 ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کیے گئے جبکہ ذیابیطس کے 2242مریضوں کو گھر بیٹھے دو، دو ماہ کی انسولین بھی دی گئی۔ مزید براں بتایا گیا کہ ہیپاٹائٹس کے 14286 اور تپ دق کے 13864 مریضوں کو دو، دو ماہ کی میڈیسن ہوم ڈیلیوری کی گئی، فیز ون میں 1026 بنیادی مراکز صحت اور 191 دیہی مراکز صحت کی ری ویمپنگ جبکہ فیز ٹو میں 433 بنیادی مراکز صحت اور 81 آر ایچ سی کی ری ویمپنگ بھی مکمل کر لیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ فیز تھری میں 895 مراکز صحت کی تعمیر و بحالی تیزی سے جاری ہے، کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرنے پنجاب بھر میں 6 کروڑ30لاکھ افراد کی رجسٹریشن کی گئی ہے، کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرنے 80لاکھ گھرانہ اور ایک کروڑ گھروں سے متعلق ڈیٹا بھی حاصل کر لیا ہے۔ پنجاب میں ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی جی ایس آئی ٹیم نے 58571 ایریا میپنگ مکمل کر لی گئی ہے جبکہ پنجاب کے 4 ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں امراض دل کے مراکز /کیتھ لیب پراجیکٹ جاری ہے، جہلم، جھنگ، میانوالی اور وہاڑی کے ضلعی ہسپتالوں میں دل کے مریضوں کے1628 پروسیجر بھی جاری ہیں۔
4 ضلعی ہسپتالوں میں 1055 انجیوگرافی،559 انجیو پلاسٹی،12 پرائمری پی سی آئی اور 2 کو عارضی پیس میکر بھی لگائے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ضلعی ہسپتالوں میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر کے قیام کے لئے اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے، مراکز صحت کی ری ویمپنگ رواں سال مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے نرسنگ ڈگری کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں نشستیں بڑھانے کے لئے اقدامات کی ہدایت دی ہے۔


مشہور خبریں۔
بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا 4 رکنی کمیٹی بنانے کا اعلان
?️ 21 جنوری 2023کراچی(سچ خبریں) کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی
جنوری
شہید سید حسن نصر اللہ کے فراق میں نبیہ بری کا دل کو چھو لینے والا خط
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے حزب اللہ کے سکریٹری
ستمبر
صیہونیوں کی حماس کے خلاف متعدد ممالک سے اپیل
?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ
مئی
حکومت پی ٹی آئی کے مطالبات پر 7 روز میں باضابطہ جواب دے گی، سینیٹر عرفان صدیقی
?️ 16 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات
جنوری
فلسطین کے سلسلہ میں ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوگا:سعودی عرب
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے اعلان کیا کہ اسرائیل سمیت تمام فضائی کمپنیوں
جولائی
برطانوی اپوزیشن کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کرانے کی درخواست
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:اپوزیشن لیبر پارٹی کے رہنما نے سابق وزیر اعظم بورس جانسن
جون
صیہونیوں کی علاقے میں کشیدگی بڑھانے کی خفیہ حکمت عملی بے نقاب
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی چینل 13 کی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل
نومبر
غزہ میں صیہونیوں کا تصور سے بڑھ کر وحشی پن
?️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی حکومت نے غزہ کی جنگ کے دوران ایسے وحشیانہ
ستمبر