وزیراعلی مریم نواز کا جلالپور پیروالہ کا دورہ، سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم

مریم نواز

?️

ملتان (سچ خبریں) وزیراعلی مریم نواز شریف نے جلالپور پیروالہ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ عوام اور علاقوں کی بحالی کے جامع فریم ورک کی تیاری کا فیصلہ کر لیا جس کے لیے 14 رکنی اعلی سطح کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینئر مقرر، نوٹیفکیشن جاری ہو گیا، کمیٹی سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی میکانزم اور بحالی کا جامع فریم ورک تیار کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی صحت، میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ایمرجنسی سروسز، آبپاشی، زراعت کے صوبائی وزرا کمیٹی کے ارکان مقرر کئے گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے علاوہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین بھی کمیٹی کے ارکان بنائے گئے ہیں۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین کمیٹی کے سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے، آبپاشی، زراعت، خزانہ، ایمرجنسی سروسز (ریسکیو 1122) کے سیکرٹری بھی کمیٹی کے ارکان مقرر کر دیئے گئے۔

کمیٹی کے دیگر ارکان میں اربن یونٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل بھی شامل ہیں، کمیٹی بوقت ضرورت ماہرین یا مزید افراد کو بھی رکن بنا سکتی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی سیلاب متاثرہ علاقوں میں بروقت اور مؤثر ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے امدادی میکانزم تیار کرے گی، سیلاب متاثرہ طبقات کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے جامع فریم ورک تیار کیا جائے گا۔

کمیٹی بحالی کے اقدامات کے لیے فنڈنگ کے تقاضوں کا تعین اور ممکنہ وسائل کی نشاندہی کرے گی، کمیٹی فصلوں، گھروں اور دیگر نقصانات کا تفصیلی جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گی۔

مشہور خبریں۔

ابو عبیدہ کے کرشمے

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: لبنان کے ایک اخبار نے تحقیق کی ہے کہ ابو

امریکہ میں بچوں اور نسلی اقلیتوں میں بڑھتی ہوئی بھوک

?️ 9 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی حکومت نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ 2020 میں

سوڈان میں لاکھوں لوگ آگ بگولہ

?️ 13 نومبر 2021سچ خبریں:  طارق ابو شوریٰ العالم کے نامہ نگار نے مزید اطلاع

بھارتی فوج کشمیریوں کے قتل عام کیساتھ ساتھ علاقے کی معیشت کو بھی تباہ کر رہی ہے، حریت کانفرنس

?️ 13 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

شامی مہاجرین کے ساتھ یونان کا غیرانسانی سلوک

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کی انسانی حقوق کمیٹی نے کہا کہ یونانی حکام شامی

انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ کے بارے امریکہ سے کیا کہا؟

?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے امریکی وزیر دفاع کو

رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

?️ 3 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے

جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ  میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

?️ 10 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے