🗓️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو 10ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا کے مطابق پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں، عوام کو ریلیف دینا ہماری ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یکم رمضان سے صحت کارڈ بحال ہوجائے گا، رمضان میں عوام کو ریلیف دیں گے، احساس پروگرام کے تحت رمضان میں مستحق افراد کو نقد 10ہزار روپے دین گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ احساس پروگرام میں مزید ایک لاکھ 15 ہزار مستحق افراد کو شامل کیا ہے، رمضان کے دوران ہسپتالوں میں سحری اور افطار دسترخوان شروع کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کاروبار کے لیے بغیر سود کے قرضے اور گرانٹ دیں گے، وفاق کی جانب 1500 ارب روپے بقایا ہیں، یہ ہمارا حق ہے، ہمیں اپنے پیسے ملنے چاہئیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر وفاق بروقت پیسے دیتے تو ہم لوگوں کو روزگار دیں گے، اپنا حق عاجزی کے ساتھ مانگ رہے ہیں، مزید کہا کہ جائز نا جائز طریقہ سے صوبے کا حق لے کر رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں کسی سے یہ نا سنوں کہ کرپشن ہورہی ہے، عوام خود کرپشن کے سامنے کھڑے ہوجائیں، میں ساتھ دوں گا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جہاں جہاں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، عوام بھی اسی کام کا جائزہ لے۔
ان کا کہنا تھا کہ افطاری اور سحری کے وقت میں بجلی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، بجلی کے لائن لاسز کو جلد ختم کریں گے، پیسکو حکام کو بتایا ہے کہ غریب سے نہیں پہلے امیر سے شروع کیا جائے۔
مشہور خبریں۔
نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا معاملہ: رجسٹرار سپریم کورٹ نے کمیٹی کو 3 نام بھجوادیے
🗓️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس قاضی فائز
اکتوبر
چین امریکہ اور جاپان کے لیے سب سے بڑا مشترکہ چیلنج ہے:امریکی وزیر خارجہ
🗓️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین واشنگٹن اور ٹوکیو کے
جنوری
مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونیوں کی مسلسل جارحیت قابل قبول نہیں:قطر
🗓️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اتوار
اپریل
تل ابیب کا شام کے فوجی ڈھانچے کو تباہ کرنے کا منصوبہ
🗓️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: کان ٹی وی کے رپورٹر امیشائی اسٹین نے سوشل نیٹ
دسمبر
صہیونی مغربی کنارے میں ملک گیر انتفاضہ سے خوفزدہ
🗓️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: 2007 سے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کی منظم سرگرمیوں
جنوری
مسلم لیگ ق متحد ہے:چوہدری پرویز الٰہی
🗓️ 10 جون 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز
جون
اقوام متحدہ کے اجلاس میں سعودی عرب کا انسداد دہشت گردی کا اشارہ
🗓️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: وہابی نظریات کے ذریعے دہشت گردی کو فروغ دینے کے اپنے
نومبر
اسمارٹ فون جاسوسی کا ذریعہ ہے
🗓️ 25 جولائی 2021واشنگٹن(سچ خبریں) امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق اہلکار
جولائی