?️
لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے کہا ہے ہم پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کا عزم رکھتے ہیں، اس موقع پر انہوں نے شیخوپورہ میں وارث شاہ یونیورسٹی بنانے کی منظوری دے دی اور شیخوپورہ کے لیے 10 ارب کے ترقیاتی پیکیج کابھی اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شیخوپورہ کے لیے 10 ارب کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کے منصوبے پر 14 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔اُنہوں نے شیخوپورہ کے شہریوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ پر احسان نہیں کر رہے بلکہ آپ کو آپ کا حق دینے آئے ہیں۔
عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تعلیمی اداروں، سڑکیں، پانی اورسیوریج کے منصوبے شامل ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ شیخوپورہ کو ایل ڈی اےکی حدود سے نکالنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، شیخوپورہ کے لوگوں کے تمام مسائل حل کرنے کا عزم لےکر آیا ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے کی حدود کو لاہور تک محدود کریں گے جس کے بعد شہریوں کو لاہور تک کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ کرتا رہوں گا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ قواعد و ضوابط اور میرٹ پر کام کرنے کی کوشش کی ہے، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج پر جلد از جلد عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا معاملہ سعودی حکام کے زیر غور
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو
مئی
ایران کے لیے اسرائیلی جاسوس کا انکشاف
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی داخلی سلامتی کے سابق سربراہ ایرک ہیرس
نومبر
مہنگائی میں اضافے سے قوت خرید بھی بڑھ گئی
?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے
جون
وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کر دی گئی
?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی
دسمبر
تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے پر بم دریافت
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے کی سکیورٹی فورسز نے
جون
امریکی کانگریس کی عمارت فضائی خطرے کے باعث خالی
?️ 21 اپریل 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے جمعرات کی صبح اطلاع دی ہے کہ
اپریل
ہم افغانستان میں مسلح اپوزیشن گروپوں کی حمایت کرتے ہیں: برطانیہ
?️ 23 اپریل 2022سچ خبریں: قطر کے دورے کے موقع پر طالبان کے عبوری وزیر
اپریل
پاک-چین دوستی ناقابل تسخیر اور وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
?️ 1 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر
اگست