?️
لاہور(سچ خبریں) لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ سیاحت کے ہیڈ آفس پر چھاپہ مار کر ڈیوٹی سے غیر حاضر سیکریٹری سیاحت کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنانے اور دیگر غیر حاضر افسروں اور عملے کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار بغیر پروٹوکول ساڑھے 10 بجے اچانک محکمۂ سیاحت کے ہیڈ آفس پہنچ گئے، پرنسپل سیکریٹری بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیراعلیٰ نے افسروں اور عملے کی حاضری چیک کی اور سیکریٹری سیاحت سمیت دیگر افسروں اور عملے کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انہوں نے سیکریٹری سیاحت کو فوری طور پر او ایس ڈی بنانے جبکہ دیگر غیر حاضر افسروں اور عملے کو معطل کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ غیر حاضر افسروں اور عملے کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ساڑھے10بجے تک دفتر نہ آنے والے افسروں اور عملے کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں، تاخیر سے دفتر آنا سرکاری فرائض میں غفلت ہے، دفاتر میں وقت کی پابندی پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہر محکمے کا اچانک دورہ کریں گے اور محکموں کی کارکردگی اور افسروں کی حاضری کو تسلسل کے ساتھ مانیٹر کریں گے، وقت پر حاضر نہ ہونے والے افسروں اور عملے کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے خبر دار کیا کہ سرکاری افسران اور عملہ اپنا قبلہ درست کر لیں ۔
مشہور خبریں۔
سینیٹ الیکشن سیاستدانوں کی خریدو فروخت کی منڈی ،عمران خان
?️ 19 فروری 2021اٹک (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات ہونے کے لئے تیار ہے ادھر حکومت
فروری
اسرائیل میں یہودیوں کے اہم تہوار میں بھگدڑ، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 30 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل میں یہودیوں کے اہم تہوار میں بھگدڑ
اپریل
خیبر پختونخوا کابینہ میں 15 وزراء کو شامل کیے جانے کا امکان
?️ 25 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا کابینہ میں 15وزراء کو شامل کیے
فروری
ہم یمنیوں کی استقامت کی تعریف کرتے ہیں: لبنانی وزیر
?️ 2 جولائی 2022سچ خبریں: لبنان کے سابق وزیر اطلاعات جارج قرداحی نے اپنے ایک
جولائی
33 روزہ جنگ میں حزب اللہ نے امریکہ کے شیطانی منصوبے کو کیسے خاک میں ملایا؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونیوں نے جولائی 2006 میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے
جولائی
میں جلدی ہی سعودی عرب میں ہوں گا:صیہونی ربی
?️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:ایک صیہونی ربی نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی سعودی
اپریل
آصف زرداری ایک اور کرپشن ریفرنس میں طلب
?️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف علی
نومبر
شیر افضل مروت کو عدالتی رلیف
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: راولپنڈی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے رکن
جولائی