?️
سندھ:(سچ خبریں) سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کچے کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا حکم دیا ہے جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے لوگوں کو یرغمال بنانے والے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے یہ ہدایات سندھ کے نگراں وزیر برائے قانون و انسانی حقوق محمد عمر سومرو کی جانب سے ایک سخت انتباہ جاری کرنے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ کوئی بھی جاگیردار یا سیاست دان ڈاکوؤں سے منسلک پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
صوبائی نگران کابینہ کی آج کی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 2023 میں اب تک صوبے کے مذکورہ علاقوں سے اب تک مجموعی طور پر 218 افراد کو اغوا کیا جا چکا ہے۔
آئی جی سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ ان میں سے 207 کو کامیابی سے بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت یرغمال بنائے گئے 11 افراد میں سے 7 کا تعلق لاڑکانہ، تین کا شہید بینظیر آباد اور ایک کا سکھر سے ہے۔
آئی جی نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنا عہدہ سنبھالا تو ابتدائی طور پر اغوا ہونے والوں کی تعداد 57 تھی لیکن اب یہ تعداد کم ہو کر 11 رہ گئی ہے۔
پولیس حکام کی بریفنگ پر نگران وزیر اعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ باقی مغویوں کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کریں۔
نگران وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ متاثرہ علاقے کی مجموعی آبادی 4 لاکھ ہے، جس میں 238 دیہات ہیں جہاں 8 پولیس اسٹیشنز اور 20 چیک پوسٹیں قائم ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ مقبول باقر نے ان تمام پولیس اسٹیشنوں پر پولیس افسران کی بروقت تعیناتی پر زور دیا اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی فوری تبدیلی کی ہدایت کی۔
انہوں نے حکام کی جانب سے مغوی افراد کے بارے میں باقاعدہ رپورٹنگ کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعلیٰ نے گھوٹکی-کندھ کوٹ پل فوری طور پر دوبارہ کھولنے پر زور دیا اور امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کی اس کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔
اجلاس میں انسداد منشیات فورس کے ساتھ مل کر ڈرگ مافیا کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
صوبے کے متعدد شہروں میں اسٹریٹ کرائمز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کو آزادانہ نقل و حرکت کے دوران ہاتھ میں موبائل فون اٹھانے سے نہیں ڈرنا چاہیے، خوف والی صورت حال ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے صوبائی پولیس کے سربراہ کو اسٹریٹ کرائمز کے خلاف جامع آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی۔
بیان کے مطابق نگران کابینہ کے اجلاس میں کراچی میں 6 ماہ کے لیے رینجرز کی تعیناتی پر اتفاق رائے ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رینجرز کراچی 14 ستمبر 2023 سے فروری 2024 تک بدستور موجود رہے گی۔


مشہور خبریں۔
یمنیوں نے صیہونی جہاز رانی کے نظام کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: بحیرہ احمر میں صیہونی جہاز کے قبضے سے اس حکومت
نومبر
امریکی انٹیلی جنس اہلکار کا مقبوضہ علاقوں کا اچانک دورہ؛ وجہ ؟
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا کے مطابق، امریکہ کی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی
نومبر
چونکا دینے والے انکشافات؛ بین الاقوامی کارکنوں کے خلاف صیہونی فوجی جارحیت
?️ 23 مئی 2026 سچ خبریں:عالمی صمود فلوٹیلا کے متعدد افراد کی جانب سے کیے
مئی
امریکی وزیر توانائی کی واشنگٹن کے ایران مخالف موقف کی تکرار
?️ 27 اگست 2026سچ خبریں: امریکہ کے وزیر توانائی کریس رائٹ نے بدھ کو ایران
اگست
یوکرین کی جنگ سے فاتحانہ انخلاء کے بارے میں امریکہ کا تاثر خودکشی
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:ایک تجربہ کار امریکی مصنف اور تجزیہ کار سیمور ہرش نے
فروری
گھر سے میدان تک؛ خواتین مزاحمت کا مرکز ہیں اور مجاہدین کی نسلوں کی پرورش کرتی ہیں
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کی ایک تعلیمی مشیر محترمہ "فاطمہ نصر اللہ” نے
اگست
’پاکستان آئیڈل‘ میں فواد خان کی شمولیت پر تنقید، شوبز شخصیات کا ردعمل آگیا
?️ 22 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ حمیرا ارشد نے ’پاکستان آئیڈل‘ میں فواد خان
اکتوبر
آپریشن عزم استحکام کے بارے میں مولانا فضل الرحمان کا بیان
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ کوئی پہلا
جولائی