?️
کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے سیاسی بحران ختم کرنے کے لیے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا اعلان کردیا جبکہ وزیراعلیٰ جام کمال خود کو بچانے کے لیے متحرک ہوئے اور انہوں نے ناراض اراکین کو منانا شروع کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جام کمال کی بی اے پی کی صدارت چھوڑنے کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کو ختم کرنے کے لیے جلد انٹراپارٹی الیکشن کا اعلان کردیا گیا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سینیٹر منظور کاکٹر نے بتایا کہ آج بی اے پی کے ضلعی آرگنائزر، ضلعی صدور اور جنرل سیکریٹریز کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 12 اکتوبر کو بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن منعقد ہوگا، اجلاس میں سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ سینیٹر منظور کاکڑ کا کہنا تھا کہ پارٹی ذمہ داران نے انٹرپارٹی الیکشن کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اپنے خلاف آئندہ ہفتے پیش ہونے والی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں اور سیٹ بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ایک بار پھر اس بات کو دہراتا ہوں، بلوچستان عوامی پارٹی پاکستان کی سب سے زیادہ جمہوری جماعت ہیں، اختلافات آتےہیں مگر ہم انہیں ہمیشہ بات کر کے حل کرلیتے ہیں‘۔انہوں نے آج 6 ناراض اراکین اسمبلی سے ملاقات کی تصدیق کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ سارے معاملات حل ہوجائیں گے۔جام کمال نے الزام عائد کیا کہ ’کچھ لوگ ہمارے درمیان مزید دوریاں پیدا کرنا چاہتے تھے، جنہیں آج ناکام بنادیا ہے، وہ چاہتے تھےکہ ہم ایک دوسرے پر ردعمل ظاہرکریں، الحمدللہ ہم سب نے زبردست ذمہ داری، باہمی عزت کامظاہرہ کیا‘۔


مشہور خبریں۔
گلاسگو کانفرنس معاملے پروزیراعظم کا اہم فیصلہ
?️ 1 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرمملکت زرتاج گل اور ملک امین اسلم کے درمیان گلاسگو
دسمبر
افغانستان میں نظافتی امورکے لیے 500 ملین ڈالر درکار: اقوام متحدہ
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ زندگی
مئی
کیا صیہونی حزب اللہ کا مقابلہ کر سکتے ہیں؟
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: میدانی حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ شمالی محاذ پر حزب
ستمبر
اسرائیل کو بچانے کے بعد، اب بی بی کو بچانا ہوگا: ٹرمپ
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، سابق امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ وہ
جون
فلسطینی مسئلہ میں امریکی سفارت کاری کی موت
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے مقبوضہ علاقوں کے حالیہ دورے
فروری
نگران وزیر اعظم کا دورہ چین مکمل، مزید معاہدوں پر دستخط
?️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چین کا
اکتوبر
ٹرمپ نے نیشنل گارڈ کے 400 فوجیوں کو الینوائے بھیجنے کا حکم دیا
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: الینوائے کے گورنر نے اعلان کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے
اکتوبر
افغانستان میں امن واستحکام سے پورا خطہ مستفید ہوگا
?️ 29 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
اگست