?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس میں وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین ملوث ہو سکتے ہیں تاہم پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے۔
ملازمین کے ملوث ہونے سمیت تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ڈیوائس کے ذریعے آڈیو ریکارڈنگ کا امکان ہے تاہم رپورٹ فوری آنے کا امکان نہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے آڈیو لیکس کے معاملے پر تحقیقات کے لیے اعلی اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں وفاقی وزرا اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان شامل ہیں۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق اعلی اختیاراتی کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ ہوں گے، اس کے علاوہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات سید امین الحق، انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)کے ڈائریکٹر جنرل، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)کے ڈائریکٹر جنرل اور کابینہ سیکریٹری شامل ہیں۔
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی ای)، وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای)، آئی ایس آئی اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تکنیکی ماہرین بھی اس تحقیقاتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ یہ کمیٹی وزیر اعظم آفس میں سائبر سیکیورٹی بریچ کا جائزہ لے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس معاملے پر 7 دنوں کے اندر تمام پہلوں کو دیکھا جائے۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ کمیٹی وزیر اعظم ہاس کے موجودہ سائبر سیکیورٹی پروٹوکولز کا جائزہ لے گی، اوریہ فول پروف سیکیورٹی سسٹم اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم تیار کرنے کے لیے فوری اقدامات اور ایکشن پلان تجویز کرے گی۔
یہ کمیٹی موجودہ ای سیفٹی اور سائبر سیکیورٹی کے طریقہ کار پر بھی نظرثانی کرے گی، یہ اعلی اختیاراتی کمیٹی سرکاری محکموں کی موجودہ صلاحیت اور کمزوریوں کا وسیع پیمانے پر جائزہ لے گی اور مختلف الیکٹرانک آلات جیسا کہ ٹیبلیٹ، اسمارٹ فونز، وائی فائی اور دیگر آلات سے وابستہ خطرات کا از سر نو جائزہ بھی لے گی۔
مشہور خبریں۔
مسجد الاقصی پر صیہونی حملہ 152 فلسطینی زخمی
?️ 15 اپریل 2022سچ خبریں: عسکریت پسند صیہونیوں نے آج جمعہ کی صبح مسجد الاقصی
اپریل
کیا امریکہ حماس کو روک پائے گا ؟
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 14 نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ غزہ
جنوری
ہم پر گرنے والا ہر بم امریکی ہے: محمد علی الحوثی
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سینئر محمد علی الحوثی کا کہنا
نومبر
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے بارے ہدایات جاری کر دی ہیں
?️ 27 نومبر 2021ملتان(سچ خبریں) صوبائی ا لیکشن کمشنرغلام اسرا رخان نے کہا ہے کہ
نومبر
سوڈان میں بغاوت تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا کیا ہوگا؟
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں: 2019 میں جنرل عبدالفتاح برہان، فوج کے کمانڈر اور سوڈانی
اکتوبر
یوکرین میں کشیدگی میں کمی کی کوئی امید نہیں
?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں: شمالی یوکرین میں روسی فوجی کارروائیوں میں کمی کی کچھ
مارچ
افغان امن مسئلہ الزام تراشیوں سے حل نہیں ہو گا: حماد اظہر
?️ 22 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہرنے افغان نائب
جولائی
امریکہ چین سے رابطے کی کوشش کر رہا ہے؛چینی میڈیا کا دعویٰ
?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:چین کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ
مئی