?️
بیجنگ: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے بیجنگ میں چینی ہم منصب لی چیانگ سے ملاقات کی جس میں سی پیک فیز ٹو اور 5 نئے کوریڈورز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور عوامی جمہوریہ چین کے پریمیئر لی چیانگ کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے بعد چینی وزیراعظم کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے اعزاز میں ایک پروقار ظہرانہ بھی دیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ وزیراعظم نے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے غیر متزلزل حمایت پر چینی قیادت اور قوم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان 2 ستمبر 2025 کو ہونے والی ملاقات میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے کی روشنی میں پاک چین ہمہ موسمی تزویراتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر مشترکہ ایکشن پلان 29-2024 پر دستخط کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جاری اصلاحاتی اقدامات کے مثبت نتائج چین کی بھرپور حمایت کے باعث ممکن ہو سکے ہیں، انہوں نے جلد ہی چینی کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈز کی فراہمی کے پاکستان کے ارادے کا بھی اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی اہم شراکت کو اجاگر کیا جب کہ قراقرم ہائی وے اور ایم ایل ون کو دوبارہ ترتیب دینے اور گوادر پورٹ کی آپریشنلائزیشن کے جلد نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔
بزنس ٹو بزنس تعاون اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے چینی وزیر اعظم کو بیجنگ میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس کے بارے میں بتایا جس میں 300 سے زائد پاکستانی کمپنیاں اور 500 چینی کمپنیاں شریک ہو رہی ہیں۔
انہوں نے زراعت، کان کنی و معدنیات، ٹیکسٹائل، صنعتی شعبے اور آئی ٹی کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعاون کے لیے ترجیحی شعبے قرار دیا۔
وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کے عالمی گورننس انیشی ایٹو، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو،گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشیٹو سمیت کثیرالجہتی کو مضبوط بنانے کے لیے صدر شی جن پنگ کے تاریخی اقدامات کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ اگلے سال پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منائیں گے۔
علاوہ ازیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں جیسا کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے فیز 2 کی ترقی، سائنس و ٹیکنالوجی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، میڈیا اور زراعت، میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے شرکت کی۔


مشہور خبریں۔
بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ کمی
?️ 8 جنوری 2022نیویار ک(سچ خبریں) بٹ کوائن کی قیمت میں اچانک حیران کن کمی
جنوری
امریکہ کو OPEC+ کے متبادل ذرائع کی تلاش
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ کے صدر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک
اکتوبر
میرے شوہر کی لاش صیہونیوں کے قبضے میں؛شہید خضر عدنان کی اہلیہ
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:شہید خضر عدنان کی اہلیہ نے کہا کہ شہید کا جسد
مئی
ہم سب کو ملکر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وزیراعظم
?️ 25 اکتوبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اکتوبر
دشمن کا مقصد لبنان کو نگلنا ہے، مزاحمت ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے:حزب اللہ
?️ 28 اکتوبر 2025 دشمن کا مقصد لبنان کو نگلنا ہے، مزاحمت ہر چیلنج کا مقابلہ
اکتوبر
اسرائیلی پراسیکیوٹر کے خلاف نیتن یاہو کا رد عمل
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: حالیہ مہینوں میں اسرائیل کے محکمہ پولیس میں صیہونی حکومت
نومبر
صوبائی بیوروکریٹس کی ایسوسی ایشن نے اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرنے کا عندیہ دے دیا۔
?️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) آل پاکستان صوبائی سول سروسز ایسوسی ایشن (اے پی
مارچ
بل بورڈز لگانے کا کیس: وفاقی آئینی عدالت پارکس اینڈ ہینڈی کرافٹ اتھارٹی پر برہم
?️ 26 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی آئینی عدالت نے پارکس اینڈ ہینڈی کرافٹ
نومبر