?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے تحفظات افہام و تفہیم سے دور کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں اسپیکر ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا ثنااللہ اور رانا تنویر حسین نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی تنازع کے محرکات کا جائزہ لیا گیا جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ملاقاتوں کے بارے میں سپیکر نے آگاہ کیا۔
ذرائع نے بتایاکہ وفاقی وزرا کا مؤقف تھاکہ پیپلزپارٹی کا مسئلہ وفاق سے نہیں پنجاب حکومت سے ہے، وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے تحفظات افہام وتفہیم سے دور کرنے، سپیکر اور وفاقی وزرا کو پیپلزپارٹی کی سینیئر قیادت سے ملاقاتیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سیاسی بیانات کی بنا پر پیپلزپارٹی سے تعلقات خراب نہیں ہونے چاہییں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی کے ساتھ رابطے جاری رکھنے اور تحفظات دور کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، وزیراعظم اس معاملے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے بھی بات کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں نے دونوں طرف سے متنازع بیان بازی بند کرنے کی تجاویز دیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری جاری ہے۔
مشہور خبریں۔
المعمدانی ہسپتال کی بندش سے غزہ کے عوام کو پہنچنے والا نقصان
?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: الشفاء میڈیکل کمپلیکس، کمال عدوان ہسپتال، اور انڈونیشیا ہسپتال کی وحشیانہ
اپریل
غزہ جنگ کی کمانڈ کس کے ہاتھ میں ہے؟ صیہونی اخبار کا انکشاف
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
اکتوبر
پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان تاریخی معاہدہ
?️ 27 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ورلڈ لبرٹی فنانشل، پاکستان کرپٹو کونسل معاہدے کے
اپریل
امریکی وزیر دفاع کا دورہ یوکرین
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے تنازعات کو دیکھتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن
نومبر
شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ کیس، نیب کے گواہ نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا
?️ 4 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ
مارچ
غزہ کے نام پر آنے والی ہوائی امداد کہاں جا رہی ہے؟
?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ
مارچ
غزہ میں امریکہ اور اسرائیل دونوں کو منھ کی کھانا پڑی؟ پینٹاگون کے سابق مشیر کا انکشاف!
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی وزارت دفاع کے سابق مشیر نے ایک بیان میں
اکتوبر
سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا
?️ 2 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پرپابندی کا فیصلہ
جولائی