وزیراعظم کی ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ

شہبازشریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ بین الاقوامی امن کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مختصر ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی کیساتھ مصحافہ کیا، ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف، آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پاشینیان، اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم، بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو، جرمن چانسلر فریڈرش مرز، اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچیز، اور اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی سے بھی بات چیت ہوئی۔ اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوئم، بحرین کے شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ سے بھی وزیراعظم کی ملاقات ہوئی جبکہ وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات ہوئی۔

شہباز شریف کی انڈونیشیا کےصدر پربوو صوبیانتو، جرمن چانسلر فریڈرک مرز، اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز، اٹلی کی وزیراعظم جیورجیا میلونی سے بھی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقاتوں میں خطے میں امن کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف کی شرم الشیخ میں فلسطین کے صدر محمود عباس سے بھی ملاقات ہوئی، بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ بھی ملاقات و گفتگو میں شریک تھے۔ صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کی سیاسی و سفارتی مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعقات مثالی ہیں۔

مشہور خبریں۔

موسم سرما کی چھٹیوں کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا

?️ 13 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہونا

وزیرخارجہ پاکستان کا پاکستانی ڈاکٹر کی رہائی پر نائیجیرین حکومت سے اظہارِ تشکر

?️ 11 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نائیجیریا میں 3 ماہ

نیتن یاہو نے ان 4 وجوہات کی بنا پر جنگ بندی کو قبول کیا

?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: عطوان نے رائی الیوم نیوز سائٹ پر لکھا کہ نیتن یاہو،

کیا لندن بھی یوکرین کو ہتھیار دیتا ہے ؟

?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے بدھ کے روز یوکرین کو

نیویارک ٹائمز: حماس کے رہنماؤں کے قتل کا گروپ کی بقا پر کوئی اثر نہیں پڑا

?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں حماس کے رہنماؤں اور سینئر کمانڈروں

امریکی سیاستدانوں کی زندگیاں خطرے میں

?️ 15 اگست 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے

ٹرمپ نے زیلنسکی سے زیادہ نیتن یاہو کو کیا ذلیل

?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں: دی اکانومسٹ کے اسرائیلی صحافی آنشیل فیفر نے ٹرمپ اور

جنرل سلیمانی کا قتل عالم اسلام کا بہت بڑا نقصان ہے: پاکستانی سیاستداں

?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:پاکستان میں مسلم لیگ ق کے نائب ترجمان نے قدس فورس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے