?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے شفافیت اور ڈیجیٹائزیشن سے قوم کا پیسہ بچانے پر وزیر مواصلات اور این ایچ اے کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 4 رویہ سڑک کی لاگت میں نون لیگ کے مقابلے میں 138 فیصد کمی اور آمدن میں 125 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 4 رویہ سڑک کی لاگت میں نون لیگ کے مقابلے میں 138 فیصد کمی اور آمدن میں 125 فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزیراعظم کاکہنا تھا کہ 5اعشاریہ 18 ارب روپے مالیت کی اراضی تجاوزات سے پاک کی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کارنامے عالمی سطح پر مہنگائی اور نرخوں میں اضافے کے باوجود سرانجام دیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جھوٹی تقریروں اور ٹوئٹس کی بجائے استعفیٰ دیں۔ایک بیان میں ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب قوم کو آپ کے بے تکے بھاشن اور جھوٹ نہیں استعفیٰ چاہیے، آپ کو آج غیرقانونی فارن فنڈنگ کا جواب دینا تھا، سڑکوں پر ٹوئٹ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو سڑکیں اور موٹرویز نواز شریف بنا گئے وہ کسی وزیر اعظم نے نہیں بنائیں، جھوٹی ٹوئٹس کرکے نہ سڑکیں بنتی ہیں اور نہ ہی فارن فنڈنگ کا ڈاکا چھپتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم کو بتائیں کہ فارن فنڈنگ کیس کی تلاشی میں آپ چور ثابت ہوئے ہیں، آپ نے کن غیرملکی کمپنیوں اور افراد سے کتنے ڈالر کھائے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2.2 ارب روپے زائد کی فارن فنڈنگ چوری کا جواب دیں، استعفیٰ دیں اور قانون کا سامنا کریں، بتائیں کتنے اور کون سے غیرملکیوں سے کتنی غیرملکی اور غیرقانونی فنڈنگ لی، غیرقانونی، غیرملکی فنڈنگ کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں کیوں جمع نہیں کروائی۔


مشہور خبریں۔
داعش کی بغاوت غیر ملکی انٹیلی جنس تنظیموں کی پیدائش :افغانستان
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:طالبان حکومت کے نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی نے ازبکستان کے
مارچ
کیا سلمان رشدی مر چکا ہے؟
?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:سلمان رشدی کی جسمانی حالت اور ممکنہ موت کے بارے میں
اکتوبر
کیا ٹرمپ کو گرفتار کیا جائے گا؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشیروں کو جارجیا کی ایک
اگست
شاہ رخ والد سے آکر ملے اور کہا آپ کو فالو کرتا ہوں، ربیکا خان
?️ 14 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ٹک ٹاکر و اداکارہ ربیکا خان نے کہا ہے
اپریل
یو اے ای کی جیلوں میں ہونے والے تشدد کی کہانی؛ یورپی خاتون کی زبانی
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:فن لینڈ کی انسانی حقوق کی محافظ ایک خاتوں نے اعلان
اکتوبر
سوشل میڈیا غزہ جنگ میں زورآزمائی کا میدان
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ جنگ میں اکثر فلسطین اور اسرائیل کے حامی ہیش
نومبر
امریکہ کا داعش کے رہنماؤں کو عراقی جیلوں سے نکالنے کا منصوبہ
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں: قانون کی حکمرانی کے اتحاد کے ایک رکن نے داعش
فروری
ماضی میں ریما خان سے شادی کی خواہش کے سوال پر شان شاہد کی وضاحت
?️ 10 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) مقبول فلمی ہیرو شان شاہد نے ماضی میں ساتھی
اکتوبر