وزیراعظم کی نجم سیٹھی کو پی ایس ایل کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کے بقیہ میچز کے انعقاد کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں پی ایس ایل 8 کے بقیہ میچز کی منتقلی کے معاملے سے آگاہ کیا۔

ٹیلی فون کال پر ہوئی گفتگو میں نجم سیٹھی نے وزیراعظم کو پنجاب کی نگراں حکومت کے رویے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

تاہم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے،آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پی سی بی نگران حکومت کو ایک روپیہ بھی نہ دینے پر بضد ہے اور اگر نگران حکومت بات نہیں سنتی تو میچز منگل سے کراچی شفٹ کیے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب پی ایس ایل 8 کے بقیہ میچز شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کراچی میں موجود براڈ کاسٹرز کو راولپنڈی جانے کے احکامات دے دیے ہیں جس کے بعد براڈ کاسٹرز شیڈول کے مطابق آج رات اور کل صبح راولپنڈی روانہ ہوں گے۔

پی ایس ایل کے راولپنڈی میں شیڈول میچز یکم مارچ سے شروع ہوں گے اور پی سی بی کو پنجاب حکومت کے ساتھ معاملات جلد حل ہونے کی امید ہے۔

واضح رہے کہ حکومتِ پنجاب نے سیکیورٹی فنڈز کا مطالبہ 45 کروڑ روپے سے کم کر کے 25 کروڑ روپے کر دیا لیکن پی سی بی نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ 2014 میں طے پانے والے معاہدوں کے مطابق ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا مؤقف واضح ہے لیکن حکومت پنجاب واضح نہیں ہے، پہلے اس نے ایک بجٹ بھیجا جس میں پی سی بی کو 90 کروڑ روپے ادا کرنے کا کہا گیا، پھر آہستہ آہستہ اسے کم کیا گیا اور اب معاملہ 25 کروڑ روپے پر آ گیا ہے۔

دریں اثنا پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے مؤقف کے سبب غیر ملکی کھلاڑیوں کو ممکنہ طور پر اپنی متعلقہ فرنچائزز سے نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حکومت کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اگر حکومت غیر ملکی کھلاڑیوں کو صدارتی سطح کی سیکیورٹی فراہم نہیں کرے گی تو فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس بلالے گی۔

مشہور خبریں۔

وزیراعلی بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان

?️ 2 نومبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سنجاوی

اسرائیل کے نئے وزیر اعظم کی فلسطینیوں کے خلاف ہرزہ سرائی، مزاحمت کے خلاف کاروائی کی دھمکی دے دی

?️ 23 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں)  ایک طرف جہاں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں

حزب اللہ نے ابھی کتنی طاقت استعمال کی ہے؟ شاباک کے سابق عہدیدار کی زبانی

?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی انٹیلی جنس ادارہ شاباک کے ایک سابقہ اعلیٰ عہدیدار

فرانس سے 7 سعودی نوجوانوں کو بچانے کی درخواست

?️ 16 جون 2023سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے کہا کہ وہ

حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت مضبوط ہو رہی ہے:صدر مملکت

?️ 13 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ

امریکی وزیر جنگ کی سینئر کمانڈرز کی میٹنگ کے لیے بے مثال کال

?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر جنگ کے سینکڑوں سینئر فوجی کمانڈروں کے ورجینیا

ٹرمپ اور ان کے اتحادی اپوزیشن میڈیا کو فتح کرنے کے لیے آمرانہ راستے پر چل پڑے

?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے نو ماہ گزرنے

اسرائیلی جارحیت کی مذمت میں خطے کا متحد موقف ضروری ہے: عراقچی

?️ 14 جون 2025سچ خبریں: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے خلیج تعاون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے