?️
مری (سچ خبریں) وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ڈونگہ گلی مری سے شانگلہ گلی پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں بلوچستان اور کے پی میں دہشتگردی کے محرکات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے نواز شریف کو امریکہ اور چین کے ساتھ نئے سٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات بارے بریف کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب نے پارٹی قائد کو سیلاب کے متاثرین کی بحالی ، امداد سمیت جاری امدادی کاموں پر بریف کیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر نواز شریف نے اپنی گفتگو میں کہا کہ دہشتگردوں کو پوری قوت سے کچلا جائے، دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں مقامی قبائل کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔ شہبازشریف کا پارٹی قائد سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اپنی ترقی کی نئی منزلوں کی طرف گامزن ہیں، ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے اندرونی دہشتگرد اور ان کے بیرونی آقاووں کو شکست ہو گی۔
گفتگو کے دوران نواز شریف اور وزیراعظم نے دہشتگردی کی جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں کا سراہا اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جب کہ پارٹی قائد کی جانب سے شہباز شریف کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی عوام کو سڑکوں پر نکلنے کی اپیل
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج صبح غزہ کی پٹی سے صیہونی حکومت کے مختلف علاقوں
اکتوبر
وزیراعظم نے پریس کانفرنس کی
?️ 27 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام
ستمبر
بیٹیوں کے مقابلے میں بیٹوں کو اہم قرار دینے پر حرا خان کی صبا فیصل پرکڑی تنقید
?️ 25 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹیوں کے مقابلے میں
اپریل
آسٹریا کی نئی حکومت کی جانب سے حجاب پر پابندی
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: آسٹریا کی انتہائی فریڈم پارٹی اور اس دراز کی پیپلز
مارچ
صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۵
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:کیونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم
جون
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوبارہ نافذ ہونے کا امکان
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:کچھ ذرائع نے حماس تحریک اور صیہونی ریاست کے درمیان
فروری
تعلیمی ادارے7جون سے کھول دئے جائیں گے: این سی او سی
?️ 5 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) این سی او سی نے تعلیمی ادارے کھولنے کی
جون
حکومت سرمایہ کاروں کو ہرممکنہ سہولیات فراہم کر رہی ہے:فواد چوہدری
?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے
نومبر