وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

وزیراعظم نے دریائے ستلج سے متاثرہ صوبہء پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشنز تیز تر کرنے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے انخلا اور انہیں محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لیے احکامات جاری کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلابی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اور نگرانی تیز کی جائے، متاثرہ افراد کو خوراک، ادویات اور خیموں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو پنجاب کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے مکمل رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورت حال ہے جو سنگین سے سنگین تر ہوتی جا رہی ہے، ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں، مال مویشی کا نقصان ہوا ہے، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

راوی، چناب اور ستلج میں اونچے سے اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کیا جا چکا ہے۔ 

این ڈی ایم اے کے مطابق بہاولنگر سے 89 ہزار868 افراد جبکہ قصور سے 14 ہزار140 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، اوکاڑہ سے 2 ہزار سے زائد افراد جبکہ بہاولپور، وہاڑی اور پاکپتن سے بھی سینکڑوں افراد کا انخلا کیا جا چکا ہے۔

سیلاب کا الرٹ جاری ہونے پر تقریبا 40 ہزار افراد پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے صوبے میں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کیا گیا ہے ان میں لاہور، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، لودھراں، بہاولپور، ملتان اور مظفرگڑھ شامل ہیں۔

دوسری طرف پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات خطرناک ہیں اور اگلے سال اس کی شدت 22 فیصد زیادہ ہو سکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کی جانب سے کیوبا پر نئی پابندیاں عائد

?️ 24 جون 2026سچ خبریں:امریکی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ کے مطابق واشنگٹن نے ہوانا

سعودی عرب کی تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی شرائط

?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو

یوٹیوبر مسٹر بیسٹ بھی امریکا میں ٹک ٹاک خریدنے کی دوڑ میں شامل

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: سب سے بڑے یوٹیوبر، ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر

اسرائیل کے شام کے نئے حکمرانوں کے ساتھ مذاکرات

?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 نے اپنی ایک رپورٹ میں

یمنی انصاراللہ کا اقوام متحدہ پر خطرناک الزام

?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے رہنما نے اقوام متحدہ کے

غزہ جنگ بندی کی تجویز کی نئی تفصیلات/ جنگ کے خاتمے کی کوئی حقیقی ضمانت نہیں

?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: مصر اور قطر کی جانب سے پیش کی گئی اور

شریف خاندان کے خلاف لندن میں بھی ٹیکس چوری کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں

?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں

یورپی یونین کی ایران پر نئی پابندیاں

?️ 9 جون 2026سچ خبریں:یورپی یونین نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو خطرے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے