وزیراعظم کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

حالیہ بارشوں کے بعد جاری امدادی کارروائیوں کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش افراد کے شکرگزار ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑا کٹھن مرحلہ ہے، پاک فوج سمیت تمام ادارے دن رات کام کر رہے ہیں، متاثرین کو خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں ایک ہفتےتک لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، بہت جلد سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا، وفاقی وزرا متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، تمام متعلقہ اداروں اور افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور اسرائیل ذلت کے ساتھ علاقے سے فرار ہو گئے: یمنی عہدیدار

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں:یمن کے حکومتی عہدیدار نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے

شام کے سابق صدر کے مشیر: القاعدہ کے لیے کیمپ کھولنا سراسر جھوٹ ہے

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: شام کے سابق صدر بشار الاسد کے سیاسی اور میڈیا

شام میں داعش کی بربریت؛ چار دن میں کم از کم 100 افراد قتل

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ داعش نے

عمران خان سے ملاقات کرادیں تو 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے لیں گے، تحریک انصاف

?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی

کے پی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں تیزکردیں

?️ 1 دسمبر 2021خیبر پختونخوا(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے خیبرپختو نخوا میں بلدیاتی الیکشن کی

دوسری جنگ عظیم کے بعد غزہ کی صورتحال برلن سے بھی زیادہ تباہ 

?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:بریچ نے گوئٹے مالا کے صدر برنارڈو اروالڈو کی افتتاحی تقریب

فرانس کے آئندہ صدارتی انتخابات اور میکرون کے مشرق وسطی کے دورے

?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی صدر کے مشرق وسطیٰ کے متواتر دورے مشرق وسطیٰ میں

اگر میں رہوں گا تو انہیں نقصان پہنچاؤں گا: بائیڈن کا اعتراف

?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے