وزیراعظم کی سیرت طیبہ کی روشنی میں نصاب میں تبدیلیاں لانے کی ہدایت

ووزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے نبی اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ کی روشنی میں نصاب میں تبدیلیاں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے اس بات  پر زور دیا  کہ ہمیں مثبت تبدیلیوں کےلیےنبی ﷺکی شاندار روایات پر عمل کرنا ہوگا۔ نوجوانوں کوغیر اخلاقی اجنبی ثقافت کےحملے سے بچانے کی فوری ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت رحمت اللعالمین اتھارٹی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں عمران خان نے کہا کہ ہمیں مثبت تبدیلیوں کےلیےنبی ﷺکی شاندار روایات پر عمل کرنا ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی کامقصد نوجوان نسل میں اخلاقی اقداربیدار کرنا ہے، نوجوانوں کوغیر اخلاقی اجنبی ثقافت کےحملے سے بچانے کی فوری ضرورت ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ دور میں نوجوانوں کوہر طرح کے غیر اخلاقی مواد تک رسائی حاصل ہے،تحقیق کی جائے کس طرح ٹیک سیوی نوجوانوں کی کردار سازی کویقینی بنایا جاسکتا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے سیرت طیبہ کی روشنی میں نصاب میں تبدیلیاں متعارف کرانے پر زور دیا۔خیال رہے صدر مملکت عارف علوی نے رحمت للعالمین اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کیا تھا ، جس کے تحت وزیر اعظم رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کےپیٹرن ان چیف ہوں گے جبکہ اتھارٹی چیئرمین اور6 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ، ایپل نے امیگریشن اہلکاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی ایپس ایپل اسٹور سے ہٹادیں

?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ایپ اسٹور سے امریکا کی

عبرانی ذرائع کا اسرائیل کی واٹر ڈی سیلینیشن تنصیبات کی خراب صورتحال کا انکشاف

?️ 15 ستمبر 2026سچ خبریں: اسرائیلی اخبار زیمان یسرائیل نے ایک خبر میں اعلان کیا

سی ٹی ڈی پنجاب کے 366 آپریشنز، 36 دہشت گرد گرفتار

?️ 28 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں

عمران خان سے ن لیگ گھبراتی ہے

?️ 4 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سینئر قانون دان

اسٹاک مارکیٹ دن بھر تیزی کے بعد 259 پوائنٹس کی کمی پر بند

?️ 12 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سرمایہ کاروں کی بجٹ سے مثبت توقعات کے

صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

?️ 8 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صارفین کے لیے گیس

سب سے کم عمر صیہونی کابینہ

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی پارلیمنٹ ایسے وقت میں تحلیل کر دی گئی ہے جبکہ

ماورائے عدالت قتل آئین اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جسٹس اطہر من اللہ

?️ 24 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے