🗓️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت فیصل آباد ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں اسدعمر، شفقت محمود، فواد چودھری، فرخ حبیب، وزیراعلیٰ پنجاب ، شہبازگل سمیت فیصل آباد ڈویژن کے ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصل آباد ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیصل آباد ڈویژن میں رابطہ سڑکوں اور اہم شاہراہوں کی تعمیر جاری ہے، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں یونیورسٹیاں، پارو پلانٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے، فیصل آباد کیلئے ٹیکینکل آئی ٹی یونیورسٹی، فیصل آباد کی خوبصورتی، پارکنگ پلازہ کا قیام اور پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کی بھی منظوری دی گئی ہے، اسی طرح فیصل آباد جڑانوالہ ایکسپریس وے سے متعلق منصوبے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے اور عوامی فلاح کے منصوبوں کی تکمیل کی ہدایات کی۔ وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈلیور کیا ہے بلدیاتی انتخابات میں تیاری کے ساتھ جائیں۔ پنجاب کے تمام خاندانوں کو 400 ارب سے زیادہ کی ہیلتھ انشونس فراہم کررہے ہیں، حکومت کی پالیسیوں کی بدولت فیصل آباد کی صنعت کا پہیہ دوبارہ سے چلنے لگا ہے، فیصل آباد میں اسپیشل اکنامک زون کے قیام سے بیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں1989سے اب تک 96ہزار290سے زائد کشمیری شہید
🗓️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ
فروری
روسی فوج کی یوکرائن کی طرف پیش قدمی کا مضحکہ خیز الزام
🗓️ 16 فروری 2022سچ خبریں:روس کے اعلیٰ سفارت کاروں نے امریکی میڈیا کے اس دعوے
فروری
ٹرمپ کی شام سے امریکی فوج کے انخلا کی خواہش، صیہونیوں کو سخت تشویش
🗓️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
جنوری
بھارت میں کورونا وائرس کی شدت کے پیش نظر جو بائیڈن نے بھارت کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا
🗓️ 30 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی شدت کے پیش نظر امریکی
اپریل
پاکستان کا چین پر ایم ایل ون ریل اور ماڈل اکنامک زونز کے منصوبوں میں تیزی لانے پر زور
🗓️ 7 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے چین سے کہا ہے کہ
دسمبر
الیکشن کمیشن کا ملک میں 100 سال اور زائد عمر کے ووٹر سے متعلق اہم فیصلہ
🗓️ 7 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں 100 سال اور زائد
اگست
سوڈانی کی زبانی شہید سلیمانی اور المہندس کی تعریف
🗓️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے تکفیری دہشت
جنوری
پولینڈ کی جانب سے یورپ میں امریکی فوجی موجودگی کا خیر مقدم
🗓️ 30 جون 2022سچ خبریں: پولینڈ نے بدھ کے روز امریکی صدر جو بائیڈن کے
جون